پرمبیر سنگھ کہاں ہے یہ ممبئی پولیس کو بھی پتا نہیں !

پرمبیر سنگھ کو اس سال مئی کے بعد سے نہیں دیکھا گیا ہے 1اکتوبر مہاراشٹر کے حکام نے بتایا کہ ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ لا پتہ ہے۔ اس کے لاپتہ ہونے کا اعلان چوکانے والا تھا ۔دو سال پہلے ہی پرم بیر کو ممبئی پولیس چیف بنا یا گیا تھا ۔اب پرم بیر سنگھ نہ تو ممبئی اپنے اور نہ ہی اپنے آبائی شہر چنڈی گڑھ میں واقع گھر پر ہے ۔ ممبئی پولیس اپنے ہی سابق سربراہ کو تلاش رہی تھی لیکن ممبئی میں ان کی بیوی اور بیٹی اور بیرون ملک میں مقیم بیٹے اور وکیلوں نے ان کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی سوال یہ کھڑا ہوا تھا کہ اس پیچھے کون ہے۔ کچھ دنوں پہلے کار مبینہ مالک کی لاش شہر کے پاس سمندر میںملی تھی جانچ میں پتا چلا کہ وہ اس کو مار کر لاش پھینک دی گئی تھی ۔ جب متوفی کے ایک رشتہ دار پولیس والے کو گرفتار کیا گیا تو معاملہ اور پیچدہ ہو گیا ۔ جانچ کر نے والے یہ مانتے ہیں کہ گرفتا ر سب انسپیکٹر سچن واجے کا مکیش امبانی کے گھر کے باہر دھماکوسامان سے لدی کار اور قتل سے تعلق تھا ۔ مارچ میں پرم بیر سنگھ کو عہدے سے ہٹا کر ہوم گارڈ کا چیف بناکر بھیج دیا گیا تھا ۔ مہاراشٹر سرکار نے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں پرم بیر معاملے کی جانچ کیلئے ایک پینل قائم کیا ہے ۔پرم بیر سنگھ کے خلاف اب ریئل اسٹیٹ کاروباریوں اور ہوٹل مالکوں اور دلالوں کی طرف سے چار کرائم کے معاملے درج کرائے گئے ہیں ان کی جانچ چل رہی ہے ۔ مہاراشٹر سرکار نے پرم بیر سنگھ کے بعد انہیں بھی معطل کر نے کی کاروائی شروع کردی ہے ادھر ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے پرم بیر سنگھ کے خلاف گورے گاو¿ں تھانے میںاور دیگر کے خلاف وصولی کے معاملے میں بھگوڑا ملزم ڈکلئر کرنے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔ (انل نریند ر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!