امریکہ کی دھمکی نہ چلی ،روس نے بھیجی مزائلیں!

دنیا میں ایک سب سے اڈوانس اور طاقتور مزائل سسٹم میں شامل s-400کی سپلائی کو بھار ت کو ملنے لگی ہے اسے حاصل کر کیلئے بھار ت اور روس میں اکتوبر 2018میں سودا ہوا تھافوجی چنو تیوںکو دیکھتے ہوئے بھار ت اپنی حفاظت کو مضبوط کر نے کیلئے انتہائی جدید ترین ہتھیا ر اور ڈیفنس سسٹم حاصل کر رہا ہے ۔ فرانس سے جدید رافیل جنگی جہاز لئے گئے تو روس سے S-400مزائل ڈیفنس سسٹم لیا جا رہا ہے ۔ امریکہ کی پابند ی کی دھمکی کو درکنا ر کرکے بھار ت روس سے دنیا کا یہ ٹاپ مزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کر نے جا رہا ہے ۔ اچھی خبر ہے کہ پانچ S-400مزائل سسٹم میں سے پہلے سسٹم کی ڈلیوری پوری ہونے کی امید ہے ۔ بھار ت کیلئے یہ مزائلیں بہت ضروری ہیں ۔ اس مزائل سسٹم سے ایک ساتھ 36ٹارگیٹ پا نشانہ لگا سکتا ہے ۔ انہیں ٹینکو ں پر جگہ جگہ تعینا ت کیا جا سکتا ہے ۔ اور ایک جگہ سے دوسری جگہ آسانی لے جایا جا سکتا ہے ۔ امریکہ کے پاس بھی ان کے مقابلے والی کوئی مزائل نہیں ہے ۔یہ روس کی بنائی S-200مزائلیں اور S-300مزائلوں کا چوتھا اور زیادہ مار کرنے والا ورزن ہے ۔ اسٹاکہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق S-400دنیا میں سب سے بہتر ایئر ڈیفنس سسٹم میں سے ایک ہے ۔ اس میں لگا ہو ااڈوانس رڈار - 400کلومیٹر دوری تک کے اپنے ٹارگیٹ کو دیکھ سکتا ہے ۔ اور اسے تباہ کر سکتا ہے ۔ اس سال کے آخر تک پہلے سسٹم کی ڈلیوری پورا ہو نے امید ہے۔ اس سے پہلے مغربی فرنٹ پر تعینا ت کیا جائے گا جہاں سے یہ چین اورپاکستان کے لگتے ایئر اسپیس پر نظر رکھے گا ۔ S-400سسٹم حملہ کر نے آرہے ڈرون ، جہاز یا بیلسٹک مزائلوں کو پہچان کر انہیں ہوا میں چار کلومیٹر پہلے ہی تباہ کر دیتا ہے ۔ اس سسٹم کو خریدنے کیلئے 35ہز ار کروڑ روپے کا معاہدہ ہوا تھا ۔ انڈین ایئر فورس کے کچھ افسر سسٹم کو چلانے کیلئے روس میںٹریننگ لے چکے ہیں ۔ بھار ت نے چین سے خطرے کے پیش نظر اس مزائل ٹکنا لوجی کو ضروری بتا یا تھا بھار ت کا کہنا کہ اس کی روس اور امریکہ دونو ں کے ساتھ حکمت عملی ساجھداری ہے اس بنیاد پر اس نے امریکہ سے وہا ں کے قانون سے راحت کی اپیل کی تھی ۔ لیکن امریکہ کے رخ سے لگتاہے کہ بھار ت کو راحت ملنے کا امکان کم ہی ہے ۔ پچھلے سال اسی قانون کے تحت امریکہ نے ترکی پر پابند ی لگادی تھی جب اس روس سے S-400مزائل سسٹم خریدا تھا ۔ بھارت نے امریکہ کی دھمکی کی کوئی پرواہ نہیں کی ہے ۔ اس کا استعمال پاک چین سرحد کو چوکس بنانے میں کیا جائے گا ۔ S-400ایئر ڈیفنس سسٹم کے آنے کے بعد دشمن کو دھول چٹا دیگا اس کے ساتھ ہی بھارت کا آسمان میں دبدبہ بن جائے گا ۔ مودی سرکار نے ڈیفنس کے محکمہ میں کئی ہتھیا ر لئے ہیں ۔ یو پی اے سرکار میں تو ان کی سپلائی ٹھپ ہو گئی ۔ S-400ایئر ڈیفنس سسٹم کو لینے پر مودی سرکار کو بدھائی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!