کا نگریس کیلئے بگھیل اہم بنے !

چھتیس گڑھ میں وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کانگریس کی سیا ست میں مرکزی شخص بن کر ابھر نے لگے ہیں ۔ اتر پردیش اسمبلی چنا و¿ کیلئے سینئر مبصر بنائے جانے کے بعد یہ صاف ہو گیا ہے کہ کانگریس نے بگھیل کی اہمیت کو پرکھ لیا اور ان کی اہمیت بڑھ گئی ہے وہیں اب انہیں بڑے لیڈروں کی فہرست میں شمار کیا جانے لگا ہے ۔ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے ارد گرد چھتیس گڑھ کی سیا ست بھی ان کے ارد گرد پر وان چڑ ھنے لگی ہے اتر پردیش چنا و¿ میں کر می ووٹروں کو شیشے میں اتارنے کے ساتھ کسانوں کو بھی ساتھ لانے کیلئے بگھیل کو چنا و¿ میں ایک بڑا فیس ما نا جارہا ہے ۔ کیوںکہ انہوں نے چھتیس گڑھ میں کسانوں کی مالی حالت سدھارنے کیلئے شروع کی گئی اسکیموں کو بھی یو پی میں دہر انے کی تیا ری ہے ۔ کسانو ں کی مضبوطی کا ماڈل بگھیل یوپی میں بہتر ڈھنگ سے سمجھا سکتے ہیں یہیں وجہ ہے کہ انہیں بڑی ذمہ داری دی گئی ہے اور پرینکا اور راہل گاندھی کا بھی ان پر بھروسہ ہے ۔ کانگریس پارٹی حکمت عملی سازوں کا خیال ہے کہ یوپی میں اگر جادو چلا تو کانگریس کی بہتر حا لت ہوگی ۔ اب سیا سی گلیا روں میں بھی با تیں ہونے لگی ہیں چھتیس گڑھ میں بگھیل کی قیا دت میں کانگریس نے پر چم لہرا یا تھا اور وہ اس کے بعد کانگریس میں باعث احترام اور قومی لیڈر کے طور پر ابھر نے لگے ہیں ۔ اور ان کی الگ امیج ابھر کر سامنے آئی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!