جیش کے نشانہ پراین ایس اے ڈوبھال !
جموں میں پچھلے ہفتہ پکڑے گئے لشکر مصطفیٰ کے کمانڈر ہدایت اللہ ملک سے پوچھ تاچھ میں کئی سنسنی خیز جانکاریاں ملی ہیں ۔چھ فروری کو کشمیر کے سوپیاں کے باشندے ہدایت اللہ ایک ویڈیو میں سامنے آیا آتنکی کو یہ ویڈیو اپنے پاکستانی ہینڈلر کو بھیجنی تھی ۔جس سے وہ ڈاکٹر نام سے جانتا تھا ۔میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے ہدایت اللہ ملک نے بتایا کہ اس نے اپنے پاکستانی ہینڈلرس کے کہنے پر قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبال کے دفتر اور کچھ دیگر اہم عمارتوں کی ٹوہ لی تھی ملک کو اننت ناگ سے گرفتار کیا گیا ۔وہ جیش محمد کے فرنٹ گروپ لشکر مصفطیٰ کا چیف ہے ۔گرفتاری کے وقت اس کے پاس سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملک نے بتایا کہ وہ 24 مئی 2019کو انڈیگو کی فلائٹ سے شری نگر سے دہلی آیا تھا ۔ملک کو ڈوبھال کے دفتر سردار پٹیل بھون کے علاوہ سی آئی ایس ایف کی سکیورٹی انتظام کا ویڈیو بنایا تھا یہ ویڈیو واٹس ایپ کے ذریعے پاکستانی ہینڈلر کو بھیجنے والے تھے ۔اس نے پوچھ تاچھ میں بتایا اسے ٹوہ کا ویڈیو جس پاکستانی ہینڈلر کو بھیجناتھا ان کا نام ڈاکٹر ہے ۔2019کی گرمیوں میں ہی اس نے سانبا سیکٹر بارڈر ایریا کی ٹوہ بھی لی تھی ۔اس نے ڈاکٹر کا نام سید دار رکھا تھا ۔دراصل جیش سرغنا مسعود اظہر اپنے بھتیجے اور پلوامہ حملے کے اہم ماسٹر مائنڈ رہے عمر فاروق کی مو ت کا بدلا لینے کے فراق میں تھا ہدایت اللہ نے بتایا پلوامہ حملے کے بعد جس طرح سے پاکستان کے بالا کورٹ میں ہندوستانی فوج نے ائیر اسٹرائک کی تھی اس سے مسعود ٓظہر مایوس ہے ۔اس کا ایک بھتیجا عمر فاروق پلوامہ حملے کی سازش کا اہم ماسٹر مائنڈ تھا وہ مارچ 2019میں مڈبھیڑ میں مارا گیا تھا اس سے پہلے بھی مسعود اظہر کے دورشتہ دار پلوامہ اور اترال میں سکیوٹی فورس کے ہاتھوں مارے گئے اس کے لئے وہ اجیت ڈوبھال کو خاص ذمہ دار مانتے ہیں اس لئے وہ ڈوبھال کو راستے سے ہٹانا چاہتا ہے ۔ہماری سکیورٹی فورسز نے وقت رہتے ہدایت اللہ ملک کو گرفتار کرکے ساری سازش کا پردہ فاش کردیا ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں