مغربی بنگال کا چناوی سروے !

مغربی بنگال کولیکر چناوی سروے میں علیحدہ علیحدہ اندازے ظاہر کئے جارہے ہیں سی این ایکس کے سروے میں مغربی بنگال میں ایک بار پھر ممتا بنرجی کی واپسی ہورہی ہے وہیں سی ووٹر کے سروے میں ریاست میں بھاجپا کی سرکار بننے کا امکا ن ہے سی این ایکس کے سروے میں ممتا بنرجی کی پارٹی کو 294میں سے 151سیٹیں ملنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے جبکہ وہیں بھاجپا کے خاطے میں 117سیٹیں آتی دکھائی دے رہی ہیں لیفٹ اور کانگریس کے خاطے میں 24سیٹیں آنے کا امکا ن ہے سی این ایکس سروے کے مطابق مغربی بنگا ل میں ابھی بھی ٹی ایم سی کا دبدبہ پارٹی میں مہا پارٹی کے 84میں 53سیٹیں ملتی دکھائی دے رہی ہیں وہیں بھاجپا کو 16ایک نیوز چینل کے اوپنین پول اور دہلی کی ایک ریسرچ سروے ایجنسی سی این ایکس نے کیا ہے مغربی بنگال کے 8960لوگوں پر یہ سروے کیا گیا 23جنوری سے 7فروری کے درمیان کیاگیا ہے جس میں سی ووٹر کے مطابق سرکار بنتی نظر آرہی ہے وہیں 35لوگوں کا خیال ہے کہ ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی ریاست میں پھر سرکار بنا سکتی ہے 14فیصد لوگوں کی رائے کانگریس کے بارے میں ہے جبکہ 2فیصد لوگوں نے ریاست میں معلق اسمبلی کی آنے کی امید جتائی ہے ۔ ریاست میں 52فیصدی لوگوں کا خیال کہ ممتا بنرجی وزیر اعلیٰ کے طور پر سب سے بہترین امیدوار ہیں جبکہ بی جے پی کے طرف دلیپ گھوش 25فیصد لوگوں کی پسند ہیں ۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ سروے میں بنگا ل ٹائگر سوربھ گانگولی بہتر وزیر اعلیٰ امیدوار کی شکل میں 4لوگوں کی پسند ہیں ابھی چناو¿ میں کافی وقت ہے اور ریاست کا سیاسی منظر روزآنہ بدل رہا ہے سروے کا وقت جنتا کے رخ کو ظاہر کرتا ہے اس میں بہت تبدلی ہوگی ابھی تو اتحاد بھی نہیں بنے ہیں بس یہ مغربی بنگال میں ووٹوں کی پسند کا اشارہ ضرور ہے ابھی تو کئی سروے اور آئیں گے اس سروے پر جنتا کو زیادہ یقین ابھی نہیں ہوپارہا ہے ۔ (ان نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!