ٹیکہ سے کنی کاٹتے دہلی کے شہری !

کورنا کو مات دینے کے لئے سنیچر وار سے شروع ہوئی کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگانے میں دہلی کے ہیلتھ ملازمین نے آخری وقت میں ٹیکہ لگوانے سے کنی کاٹ لی ۔جس وجہ سے دہلی میں پہلے دن طے تعداد میں صرف پچاس فیصد لوگوں نے ہی ٹیکہ لگوایا اس کی جانکاری دیتے ہوئے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے اتوا ر کو کہا کورونا انفیکشن ٹیکہ کے لئے کچھ لوگ آخری وقت تک نہیں پہونچے سرکار اس کو لگوانے کو ضروری نہیں کرسکتی ۔دہلی میں ویکسی نیشن مراکز کی تعداد81سے بڑھا کر جلد 175ہو جائے گی ۔دہلی میں سنیچر کے دن 4319ہیلتھ ملازمین نے ٹیکہ لگوایا اور ٹیکہ لگوانے کے لئے رجسٹریشن تقریباً 53.3فیصد ہے ۔سرکار نے اب فیصلہ لیا ہے کہ ٹیکہ لگانے سے پہلے ہیلتھ ملازمین کیلئے کونسلنگ شیشن کیا جائے گا یہ یا تو اسی استپال میں ہوگا جہاں وہ نوکری پر ہیں یا پھر فون کے ذریعے کونسلنگ کی جائے گی ٹیکہ لگنے سے ایک دن پہلے انہیں فون کرکے پوچھا جائے گا کہ وہ ٹیکہ لگوانے آرہے ہین یانہیں ۔پہلے دن تقریباآدے لوگ ہی ٹیکہ لگوانے نہیں آئے جس وجہ سے سرکار نے یہ فیصلہ لیا ہے اور بات چیت کے ذریعے ان سے پوچھا جائے گا کہ ان کے دل میں تیکہ کو لیکر کیا خدشات ہیں اور کیا سوال ہیں ؟ اسے دور کرکے انہیں ٹیکہ کے لئے راضی کیا جائے گا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!