تانڈو ویب سریز پر مچا گھماسان !

تانڈوویب سریز پر پورے دیش میں تانڈو مچ گیا ہے ۔سیف علی خاں کی اس ویب سریز پر بھاجپا نیتا کپل مشرا نے ایمازون پرائم کو قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں پرائم ویڈیو سے یہ ہٹانے کی مانگ کی ہے ۔کہا ہے کہ تانڈو کو اپنے پلیٹ فام سے ہٹائیں اور یہ ہی نہیں ہندو دیوی دیوتاو¿ں کی بے عزتی کو لیکر تنازعات میں گھرے سیف علی خان کے لیڈرول والی ویب سریز تانڈو کو لیکر مشکلیں بڑھتی جارہی ہیں ۔لکھنو¿ کے حضرت گنج کوتوالی میں امیزون پرائم انڈیا کی اوریجنل کنٹینٹ ہیڈ ارونا پروہت اور سریز کے ڈائرکٹر علی عباس ظفر ،پروڈوشر ہمانشو کرشن مشرا رائٹر گور سولنکی کے خلاف اتوار کی رات ایف آئی آر درج کی گئی ۔ایک پولیس ملازم کی شکایت پر یہ کیس درج ہوا ہے ۔سینٹر زون کے ڈپٹی کمشنر سومن ورما نے کہا کوتوالی کی ایک ٹیم ان لوگوں سے پوچھ تا چھ کرے گی جن کے نام ایف آئی آر میں ہیں ۔واضح رہے تانڈو 16جنوری کو ریلیز ہوئی لوگ ویب سریز کے مواد کو لیکر شوشل میڈیا پر غصہ کررہے ہیں ۔سریز دیکھنے کے بعد یہ پایا گیا کہ پہل قسط کو 17منٹ میں ہندو دیوی دیوتاو¿ں کا رول کر رہے کرداروں کو عجیب ڈھنگ سے اور توڑ مروڑ کر زبان کا استعمال کرتے دکھایاگیا اس سے مذہبی جذبات بھڑک سکتے ہیں ۔اسی طرح ایپی سوڈ کے 22ویں منٹ میں شخصی جھگڑوں کو اکسانے کی کوشش کی گئی ہے ۔تنازعہ کو بڑھتے دیکھ ڈائرکٹر علی عباس ظفر سمیت پورے عملے نے مشروط معافی مانگ لی ہے اور کہا کہ یہ ویب سریز پوری طرح تصوراتی ہے اس میں کام کرنے والے ایکٹر و پروڈوسر کا کسی شخص ذات فرقہ مذہب مذہبی عقیدتوں کو ٹھینس پہوچانے یا کسی ادارے ،سیاسی پارٹی یا شخص کی بے عزتی کرنے کا کوئی منشہ نہیں تھی ۔ناراضگی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اگر کسی شخص کے جذبات کو ٹھینس پہونچی ہے تو ہم بنا شرط معافی مانگتے ہیں ۔خبر ہے کہ اس سریز کو پروڈیوسروں نے سریز میں سے قابل اعتراض منظر کو ہٹانے کی بھی بات کہی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!