راہل سے ڈرتے ہیں دہلی کے حکمران !

شیوسینا نے نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی سرکار کے خلاف کھڑا ہونے کیلئے راہل گاندھی کو اتارتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ دہلی کے حکمران کانگریس لیڈر سے ڈرتے ہیں شیو سینا کے منھ بولے اخبار سامنا کے ایک اداریہ میں کہا گیا ہے یہ اچھی بات ہے کہ راہل گاندھی ایک بار پھر سے پارٹی کے صدر بننے جا رہے ہیں کہا گیا ہے دہلی کے حکمرانوں کو راہل گاندھی سے ڈر لگتا ہے اگر ایسا نہیں ہوتا تو غیر ضروری طور سے گاندھی پریوار کو بدنام کرنے میں سرکار ی مہم نہ چلائی گئی ہوتی اخبار لکھتا ہے کوئی چاہے کہ وہ اکیلے رہیں ،ان سے تانا شاہ کو ڈر لگتا ہے اور اکیلا یودھا زیادہ بااثر ہوگا تو یہ ڈر 100فیصد بڑھ جاتا ہے ۔کانگریس کے ہونے والے صدر راہل گاندھی ہیں یہ سب کو تسلیم کرلینا چاہئے بھاجپا کے پاس نریندر مودی کا متبادل نہیں ہے اور کانگریس کے پاس راہل گاندھی کا متبادل نہیں ہے راہل گاندھی کمزور لیڈر ہیں اور ان کا خوب پروپیگنڈہ کیا گیا لیکن اب بھی وہ کھڑے ہیں اور سرکار پر تیزی سے حملے کر رہے ہیں ۔ شیوسینا کے ذریعے راہل گاندھی کی تعریف سے پہلے سنجے راوت نے کانگریس قیادت والی یو پی اے کو بڑھانے کی اپیل کی تھی ۔ شیو شینا کے ایم پی راوت نے کہا تھا کہ اپوزیشن کو تانا شاہ کے روے کے خلاف متحد ہونا چاہئے اور مودی والی سرکار کے سامنے ایک بڑا چیلینج پیش کر نا چاہئے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!