لشکر کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی پر پاک کی تازہ پینترے بازی!

پاکستان نے ایک بار پھر مالی کاروائی ٹاسک (ایف ٹی ایف) سے بچنے کے لئے دکھاوا کیا ہے اور اس نے ممبئی حملے کے گنہگار اور ممنوعہ آتنکی تنظیم لشکر طیبہ کا کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی کو پاکستان میں گرفتار کیا گیا اس مرتبہ اس پر اپنے دوا کے کاروبار سے جمع کئے گئے پیسوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں خرچ کرنے کے الزام میں پکڑا گیا ۔ لکھوی کو 2008میں اقوام متحدہ نے انٹرنیشنل دہشت گرد قرار دے دیا تھا ۔دراصل ایف اے ٹی ایف کے ذریعے بلیک لسٹ کئے جانے سے بچنے کے لئے پاکستان وقتاً فوقتاً ایسی پینترے بازی کرتا رہتا ہے ۔اس ادارے میں اپنی ساک بہتر کرنے کی کوشش میں بے شک لکھوی کی گرفتاری کی گئی ہو وہ پاک حکمرانوں کی قلعی کھولتی ہے ۔اس پر الزام ہے کہ اس نے ایک پرائیویٹ ایجنسی کے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے پیسہ اکھٹا کیا ہے دوسری طرف پاک ایف اے ٹی ایف کے سامنے پچھلے دو سال سے یہ گواہی دے رہا ہے کہ اس نے آتنکی فنڈنگ روکنے کا ہر ممکن راستہ بند کر دیا ہے ۔ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری 2021کی میٹنگ میں اس بارے میں صفائی دینی ہوگی اور پاکستان کو یہ بتانا ہوگا کہ ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ پر پاکستانی عدالت میں مقدمہ التوا میں ہے وہ کس طرح سے آتنکی فنڈنگ کررہا تھا ۔الزام بین الاقوامی برادری کے اس اندیشوں کو بھی مضبوط کرتا ہے کہ پاک میں آتنکی فنڈنگ روکنے کو اب تک کوئی پختہ قدم نہیں اٹھائے گئے ہیں ۔غور طلب ہے کہ ایف ٹی اے ایف نے جون 2018میں پاکستان کو گرہ لسٹ میں شامل کیا تھا ۔ممبئی آتنکی حملے کے معاملے میں چھ سال جیل میں رہنے کے بعد لکھوی 2015میں ضمانت پر آیا اور گھوم رہاتھا حالانکہ اس کی اس گرفتاری کا ممبئی حملے کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ سب کچھ دکھاوے کے لئے کیا جاتا ہے اس بار بھی پاکستان نے ایسا ہی کیا ۔جیل میں گرفتار دہشت گردوں کو آرام دہ سہولیات مل رہی ہیں ۔اس سے پہلے ممبئی آتنکی حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو آتنکی فنڈنگ کے معاملے میں سزا دینے کا پہلے بھی ناٹک کر چکا ہے ۔بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان میں حافظ سعید اور ممبئی حملے میں گرفتار ذکی الرحمن لکھوی کو سزااور جیش محمد کے سرغنا مسعود اظہر کے خلاف جاری وارنٹ محض دکھاوا ہے ۔یہ کاروائی غیر قانونی لین دین پر نظر رکھنے والی فائننشیل ایکشن ٹاسک فورس کی فروری میں ہونے والی میٹنگ کو دیکھتے ہوئے کی گئی ہے ۔وزار ت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے کہا کہ اس کاروائی کے وقت کا اشارہ صاف ہے کہ پاکستان دکھاوے کے لئے کررہا ہے پاکستان کی دہشت گرد انسداد عدالت نے لکھوی کو 15سال کی سزا سنائی ہے اس سے پہلے حافظ سعید کو بھی ایک معاملے میں سزا سنانے کا ناٹک کر چکا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!