برطانیہ میں کورونا کے نئے اسٹرین پر تشویش !

لندن اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کووڈ 19-کی نئی قسم کا تیزی سے پھیلاو¿ ہو رہا ہے ۔وہاں کے وزیر صحت چیٹ نیٹ ہینکوک کے مطابق ملک میں کورونا کی بالکل نئے طرح کی وائرس کی پہچان کی گئی ہے ۔اور یہ کورونا وائرس سے زیادہ طاقتور ہے اور تیزی سے حملہ کرتا ہے اور اس سے اب تک ایک ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں ۔اسے دیکھتے ہوئے نیدر لینڈ بیلجیم اور بھارت نے برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر روک لگادی ہے ۔جرمنی سے بھی پابندی کی خبرین آرہی ہیں ۔برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے سنیچر کو دیش کی راجدھانی لندن میں ایک بار پھر لاک ڈاو¿ن لاگو کر دیا ہے ۔اور یہ پورے دیش میں نافذ ہے وہیں کرسمس کے دوران ملازمین کو دی جانے والی چھوٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے ۔جونسن کا کہنا ہے یہ نئے قسم کا وائرس پچھلے وائرس کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے ۔اس لئے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے یہ پابندیاں 30دسمبر تک نافذ رہیں گی ۔وزیراعظم نے ڈاو¿ننگ اسپیٹ یعنی پی ایم ہاو¿س سے ٹی وی پیغام میں کہا ابھی بھی بہت کچھ ہمیں پتہ نہیں ہے لیکن یہ معلوم ہے یہ نیا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔یہ خطرناک ہی نہیں بلکہ زیادہ پریشان کرنے والا ہے ۔ساتھ ہی ہمیں یہ بھی معلوم نہیں کہ اس نئے وائرس پر دیش میں بنی کورونا ویکسین کا اثر ہوگا یا نہیں ؟ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!