برطانیہ میں رپبلک ٹی وی پر لگا 20لاکھ کا جرمانہ

ریپبلک ٹی وی بھارت میں اپنے پروگراموں سے سرخیوں میں تو ہے ہی لیکن اب توبرطانیہ میں بھی بحث میں آگیا ہے ٹی وی کے مالک ارنب گوسوامی پر برطانیہ کے بروڈکاسٹنگ ریگولیٹ اتھارٹی نے 20لاکھ روپئے کا جرمانہ کیا اس نے ٹی وی کے ایک پروگرام پر نفرت پھیلانے اور عدم رواداری کو فروغ دینے والا پایا ہے آفس آف کمیونیکشن نے برطانیہ میں نیوز چینل کے بروڈکاسٹ اختیار رکھنے والی کمپنی ورلڈ وائڈ میڈیا نیٹورک لمیٹیڈ پر20ہزار پاو¿نڈ یعنی بیس لاکھ روپئے کا جرمانہ لگا دیا ہے حکم میں کہا گیا ہے یہ جرمانہ بروڈکاسٹنگ شرطوں کی خلاف ورزی پر لگایا گیا ہے ریپبلک بھارت چینل پر یہ پروگرام 6ستمبر 2019کو ٹیلیکاسٹ کیا گیا تھا اس پروگرام کا نام تھا پوچھتا ہے بھارت اس کے ساتھ ہی یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ پروگرام کا پھر سے ٹیلیکاسٹ نہ ہو اس پروگرام میں چینل نے پاکستانی لوگوں کے طئیں نفرت کو بڑھاوا دینے والی اسٹوری دیکھائی برطانیہ کی اتھارٹی آف کام کا کہنا ہے کہ پروگرام میں بحث کے دوران توہین آمیز زبان اور نفرت پھیلانے والے بیان اشخاص ،فرقوں مذھب اور ذات کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کئے گئے پروگرام کی قسمیں ارنب گوسوامی اور تین ہندوستانیوں کے اور تین پاکستانی مہمانوں کے درمیان 22 جولائی 2019بھارت کے خلائی سیٹر لائٹ چندر یان 2پر بحث ہورہی تھی اس بحث میں پاکستان کے مقابلے بھارت کی تکنیکی ترقی سے کی گئی بحث اور پاکستان پر بھارت کے خلاف دہشت گردانہ سر گرمیوں کو بڑھاوادینے کا الزام لگایا تھا ایک مہمان پریم سکلا نے پاکستانی سائنسدانوں کو چور کہہ دیا گو سوامی نے پاکستانی لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم سائنسداں بناتے ہیں آپ آتنکاوادی بناتے ہیں بات یہیں ختم نہیں ہوئی گو سوامی اور کچھ مہمانوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ سبھی پاکستانی لوگ دہشت گرد ہیں ۔چینل کے کونسلنگ ایڈیٹر گورو آریہ نے کہا انہیں سائنسداں ڈاکٹر ان کے نیتا سیاست داں سبھی آتنکوادی ہیں یہاں تک کہ ان کے کھلاڑی بھی ۔یہ پورا دیش آتنکواد کو بڑھاوا دیتا ہے مجھے نہیں لگتا کسی کوبنایا گیا ہے آپ ایک آتنکوادی یونٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!