ٹرمپ 20جنوری کو وائٹ ہاو ¿س چھوڑنے سے انکار کر سکتے ہیں ؟
امریکہ کے چناو¿ کمیشن نے جو بائیڈن کو دیش کے صدر اور ہندوستانی نژاد سینیٹر کملا ہیرس کو نائب صدر کے عہدے کے لئے ان کی کامیابی کی باقاعدہ توثیق کر دی ہے اس کے بعد بائیڈ ن نے کہا اب متحد ہونے اور زخموں کو مرہم لگانے اور اقتدار سنبھالنے کا وقت آگیا ہے اس کے ساتھ ہی موجودہ صدرڈونالڈ ٹرمپ کی اس قانونی لڑائی پر روک لگ گئی ہے جس میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا تھا ۔الیکشن کمیشن کی میٹنگ دسمبر کے دوسرے بدھوار کے بعد پیر کو ہوتی ہے اس دن سبھی پچاس ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے الیکشن آفسر اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے میٹنگ کرتے ہیں واضح ہو صدارتی چناو¿ 3نومبر کو ہواتھا جس میں بائیڈن نے 538ممبری نرواچن منڈل کے 270 سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے اکثریت لے لی ہے لیکن یہ میٹنگ اس سال پہلے کے مقابلے زیادہ سرخیوں میں رہی کیونکہ دیش کے موجودہ صدر ٹرمپ نے اپنی ہار ماننے سے انکار کر دیا اور چناو¿ میں دھاندلی کے الزام لگائے ہیں۔بہر حال بائیڈن 20جنوری کو امریکہ کے نئے صدر کے عہدے کا حلف لیں گے انہوں نے اعلان کیا ہے حلف برداری سادہ ہوگی کوئی شو بازی نہیں ان کا کہنا ہے امریکہ کے جمہوریت کا امتحان لیا گیا اوراسے خطرہ پیدا کیا گیا ۔دیش میں بہت پہلے جمہوریت کی مثال جل چکی تھی اب ہم جاچکے ہیں ۔ اب اس مسل کو کوئی عالمی وبا یا اقتدار کا بے جا استعمال کچھ نہیں ہوسکتا ہمارے ادروں میں اعتماد قائم رہا اور یکجہتی بر قرار رہی اس لئے اب سبھا پلٹنے کا وقت آگیا ہے ۔لیکن صدر ڈونالڈ ٹرمپ اب بھی ہار ماننے کو تیار نہیں ۔سی این این رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا ہے کہ وہ منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر وائٹ ہاو¿س چھوڑنے سے انکار کر سکتے ہیں۔ اور قانونی لڑائی جاری رکھنے کا عہد کئے ہوئے ہیں ۔ وائٹ ہاو¿س کی پریس سکریٹری کائلی میکنینی نے یہ بات الکٹرول کالج کے ذریعے جو بائیڈن کی کامیابی پر مہر لگانے کے ایک دن بعد کہی ہے ۔ جس دن حلف لیا جاتا ہے اس دن کو یوم آغاز بھی کہا جاتا ہے ٹرمپ کے فریق کا کہناہے کہ عدالتی نظام کا استعمال کرنا کسی طرح سے بھی جمہوریت پر حملہ نہیں ہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں