چلو بلاواآیا ہے ماتا نے بلایا ہے!

شاردیہ نوراترے کا آغاز سنیچر سے ہوگیا ہے ۔شہر کے سبھی بڑے مندروں میں دیویوں کی پوجا ارچنا جاری ہے کورونا انفیکشن کی وجہ سے شردھالو مندروں میں ماسک پہن کر آرہے ہیں اور بغیر ماسک کے مندروں میںاجازت نہیں ہے مندر انتظامیہ کی طرف سے تعینات سیوا دار بغیر ماسک پہنے شردھالوو¿ں کو منع کرتے ہوئے انہیں باہر سے ماسک خرید کر لگا کرا ٓنے کی صلاح دے رہے ہیں ۔اس کے علاوہ مندرں کے دروازوں پر سینی ٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے ۔ماتا کے درشن کے لئے ایک ایک آدمی کو اندر جانے دیا جارہا ہے ۔اور اس کے بعد جب وہ پراتھنا کرکے لوٹتا ہے تو وہ دوسرے دروازے سے باہر نکل جاتے ہیں مندروں کے دروازے صبح 4بجے سے کھولے جا رہے ہیں جس وجہ سے شردھالوو¿ں کو دیوی کے درشن میں کوئی دکت نا آئے ۔مندروں کے انتظامیہ نے شردھالوو¿ں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا انفیکشن کے چلتے ماتا کے درشن کے لئے بچوںکو ساتھ نا لائیں ۔شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے پردھان جگدیش بھاٹیا کے مطابق مندر میں صبح 8بجے سے ماتا کی جوتی پرچنڈ کر دی جاتی ہے اس کے علاوہ ہماچل پردیش کے جوالہ دیوی کے مندر سے جوتی منگائی گئی ہے ۔مورتی کے آگے لگی اسٹیل کی گرل کے اندر کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی ایسے ہی مہا کالی مندر کے پردھان راکیش کمار کے مطابق مندر کے اندر کسی طرح کی بھجن وغیرہ نہیں ہوںگے کیوں کہ نوراتر کا پرو ہے اس لئے مندر میں 30سے 35لوگ ہی ماتا کی چوکی میں شامل ہوں گے لیکن انہیں بھی شوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھنا ہوگا مندر میں کسی طرح کا ان بھوگ نہیں لگے گا ایسے ہی سدی پیٹھ مہاکالی مندر کے پردھان راکیش کمار اور ارکون پارک میں شری ماتا ویشنو دیوی کے مندر میں بغیر ماسک کے انٹری نہیں ہے ۔ماسک و شوشل ڈسٹنسنگ کرکے پوری احتیاط کے ساتھ شردھالو درشن کریں۔جے ماتا دی (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!