سنجے دت نے کینسر کو ہرایا !

بالی ووڈ اداکار سنجے دت خبروں کے مطابق ٹھیک ہوگیا ہے ان کے قریبی دوست اور کاروباری انچارج راج بنسل نے یہ خبر دی ہے ۔سنجو کی پی ای ٹی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں وہ کینسر سے آزاد پائے گئے ہیں پی ای ٹی اسکین کینسر کی سب سے بھروسے مند جانچ مانی جاتی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے متاثرہ کے کینسر سیلس کی کیا حالت ہے اور کینسر سیل نے دوسری سیلس کے مقابلے میٹابولک ریٹ زیادہ ہوتی ہے اور کیمکل ایکٹیوٹی اس ہائی لیول کے سبب کینسر سیلس پی ای ٹی اسکین پر چمکیلے دھبوں کے شکل میں دکھائی دیتے ہیں اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ کینسر جسم میں کتنا پھیل چکا ہے ۔ سنجے دت کو 8اگست کو سانس لینے میں پریشانی کے بعد اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ اور ان کے کچھ ٹیسٹ ہوئے تھے اس کے بعد 11اگست کو یہ بات سامنے آئی تھی کہ انہیں پھیپھڑوں کا کینسر ہے ۔ حالانکہ انہوں نے یا ان کے خاندان نے تصدیق نہیں کی تھی سنجو کی بیماری کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد ان کی بیوی مانیتا نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ افوہوں میں دھیان نہ دیں مانیتانے اپنے پوسٹ میں لکھا تھا میں ان سبھی کی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے سنجو کے جلد ٹھیک ہونے کی دعوائیں مانگی ہیں ۔ سنجو کی صحیح رپورٹ آنے سے بالی ووڈ اور سنجے دت کے چاہنے والوں نے راہت محسوس کی اور اوپر والے کا شکریہ اداکیا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!