لنگایت مٹھ میں پہلا مسلم پردھان پروہت

ایسے وقت جب راجدھانی دہلی فرقہ وارانہ فسادات کی ضد میں تھی اسی دوران ایک حوصلہ افزا خبرآئی وہ یہ ہے کہ کرناٹک کے لنگایت مٹھ میں ایک مسلمان لڑکے کو اپنا پردھان پروہت چن کر نایاب مثا ل پیش کی ہے ۔33سالہ دیوان شریف ملا 26فروری کو گڑک میں واقع مٹھ میں ذمہ داری سنبھالیں گے ۔لنگایت بارہویں صدی کے سماج سدھارک بسوا کی تعلیمات کو ماننے والا ساو ¿تھ انڈیا کا اہم فرقہ ہے لنگایت گوروو ¿ں کے مطابق ان کے فرقے میں کسی طرح کا امتیاز نہیں برتا جاتا ۔سبھی شہری فرقے کا حصہ مانے جاتے ہیں وہیں شریف نے بتایا کہ وہ بچپن سے آٹا چکی میں کام کرتے کھالی وقت میں بسواکی تعلیم حاصل کرتے تھے اس ترغیب لیکر سماج میں انصاف اور بھائی چارہ بڑھانے کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں شریف شادی شدہ ہیں ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔رحیم ملا کو گردھار جیندر کو پھیلانے کےلئے شانتی دھام مٹھ کا پردھان بنایاگیا گڈک کے گاو ¿ں میں مٹھ کا تعلق کل ورگی میں 350سال پرانے کورانیشور مٹھ میں ہے ۔گھجوری کے مٹھ پردھان گرو گجیندر کورانیشورشیوا یوگی نے بتایا بسوا دیو کے نظریات سبھی کے لئے ہیں ان کی عقیدت دونوں میں ذات و مذہب معنی نہیں رکھتی مٹھ کے دروازے سبھی کے لئے کھلے ہیں شریف کا مٹھ پردھان بننا کلیان راجیہ قائم کرنے کا موقع ہے جس کے تحت بسوانے بارہویں صدی میں انصاف و برابری کا تصور کیا تھا ۔

(انل نریندر) 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!