رشی کیش کا تاریخی لکشمن جھولا پل بند ہوا

تاریخی رشی کیش میں گنگا ندی پر بنا لکشمن جھولا بند کر دیا گیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 90سال پرانا یہ پل زیادہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتا ۔لکشمن جھولا پل ٹہری ضلع کے تبوون گاﺅں کو ندی کے مغربی کنارے پر واقع کوڑی ضلع کے جونک سے جوڑتا ہے ۔پل گنگا ندی پر 1929میں بنا تھا لکشمن جھولا رشی کیش آنے والے شردھالوﺅں اور سیاحوں کے لئے کشش کا اہم مرکز رہا ہے ۔اتراکھنڈ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اوم پرکاش نے بتایا کہ یہ پل ماہرین کے ٹیم کی سفارش کے بعد بند کیا گیا ہے ۔پل کے زیادہ تر حصہ بہت کمزرو ہیں یا گرنے کی پوزیشن میں ہیں ۔پل پر حال ہی میں لوگوں کی آمد رفت بڑھ جانے سے یہ ایک طرف سے جھکا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔اسی کو ذہن میں رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔پل بند ہونے سے پریشانی بڑھ سکتی ہے کیونکہ لکشمن جھولے سے دو کلو میٹر پہلے دوسرا جھولا پل شیو آنند جھولا (رام جھولا)ہے ۔اب اس پر بھیڑ کا دباﺅ بڑھے گا بتایا جاتا ہے کہ لکشمن نے اسی جگہ پر جوٹ کی رسیوں سے ندی پار کی تھی ۔بعد میں اسی جگہ جھولا بنا دیا گیا اس پل پر گنگا کی سوگندھ ،سنیاسی جیسی فلموں کی شوٹنگ ہوئی تھی اور ٹی وی سیریل سی آئی ڈی کی بھی شوٹنگ یہاں ہوئی اس پل کی چھ فٹ چوڑائی ہے ۔یو پی کا پہلا سسپیشن برج تھا جو جیپ کے راستہ کے لائق تھا ۔بعد میں اس پر چار پہیوں کی گاڑیوں کی آمد رفت روک دی گئی ۔1450فٹ اس پل کی لمبائی ہے ۔یہ بغیر کسی سسپیشن تکنیک کے بنا ہے جس میں کوئی پایا نہیں ہے ۔1930میں 11اپریل کو لکشمن جھولا عوام کے لئے کھولا گیا تھا ۔1927سے1929کے درمیان لکشمن جھولا پل کی تعمیر اترپریش(اس وقت یونائیٹڈ پروینس)پی ڈبلیو محکمہ نے بنوایا تھا ۔1924میں پرانا لکشمن جھولا پل سیلاب میں تباہ ہو گیا تھا ۔پرانا پل 284فٹ لمبا تھا جو موجودہ پل سے تھوڑا نیچے تھا یہ پل کو میعاد پوری کر چکے لکشمن جھولا پل کو عام آدمی کے لئے خطرہ مانتے ہوئے انتظامیہ نے اسے بند کرنے کے احکامات دو دن پہلے جاری کئے تھے لیکن لوگوں کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی نے نریندر نگر کھنڈ کے پل کو دونوں طرف بنیا لگا کر صرف پیدل چلنے کی چھوٹ دینی پڑی اتوار کو پل پر دو پہیہ گاڑی نہ چلے لیکن پیدل آمد رفت پورے دن جاری رہے ۔علاقہ کی ممبر اسمبلی رتو کھنڈی نے بھی افسران کے ساتھ پل کے انتظامات کا جائزہ لیا اس کے بعد ہی پی ڈبیلو ڈی کے افسران پل بند کرنے کا فیصلہ لے چکے ہیں ۔وزیر اعلیٰ تروندر سنگھ راوت نے دھرادون میں اتوار کو کہا کہ رشی کیش کے پوتر شہر گنگا ندی پر لکشمن جھولا پل کے ساتھ ساتھ ایک نیا پل بنایا جائے گا ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!