امت شاہ۔ کیجریوال کی ٹوئٹر وار
ابھی تک دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کا نام تک لینے سے کترانے والے بھاجپا صدر امت شاہ نے پوروانچل مہا کمبھ کی ریلی میں تقریر کے دوران کیجریوال پر کئی سیدھے حملے بولے۔ معاملہ تب دلچسپ ہوگیا جب بی جے پی کے ٹوئٹر ہینڈر سے امت شاہ کی کہی گئی باتیں ٹوئٹ کی گئیں تو اس کے جواب میں کیجریوال ٹوئٹر پر جواب دینے لگے۔ شاہ نے دہلی کی سبھی ساتوں سیٹیں جیتنے کا دعوی بھی کیا۔ اس ٹوئٹر وار میں منوج تیواری بھی کود پڑے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ کیجریوال جی دہلی کی جنتا نے آپ کو بڑی امید سے چنا تھا لیکن آپ نے ان کے بھروسے کو تار تار کردیا۔ دہلی کے وزیر اعلی آپ کو کام کرنا ہے، آپ کو پبلک ڈیبیٹ کا بہت شوق ہے نہ۔ نئی دہلی کے کسی بھی ورکر کو چن لیں۔ امت شاہ کے سوالوں کا ایک ایک کرکے جواب کیجریوال نے دیا۔ امت شاہ۔۔۔ کیجریوال جی چار برسوں میں آپ نے دہلی کے لوگوں کے کتنے کام کئے؟ دہلی کے وزیر اعلی کا ایک ہی منتر ہے جھوٹ بولنا، زور سے بولنا، پبلک میں بولنا اور بار بار جھوٹ بولنا۔ اس کے جواب میں کیجریوال نے کہا جتنے کام مودی جی نے چار سال میں کئے اس سے دس گنا زیادہ ہم نے کئے ہیں۔ مودی جی نے جتنے عوام مخالف اور غلط کام کئے؟ آپ کو دہلی کے لوگوں نے دو ہی کام دئے تھے صفائی اور پولیس۔ آپ نے دونوں کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ امت شاہ یوپی کے مشرقی حصے ، اور بہار اور جھارکھنڈ کے لئے کانگریس سرکار نے 13 ویں مالی کمیشن میں محض 4 لاکھ کروڑ روپے دئے۔ مودی سرکار نے 34 ویں مالی کمیشن میں 1380000 روپے پوروانچل کی ترقی کے لئے دئے ہیں۔ کیجریوال آپ نے دہلی کو 14 ویں مالی کمیشن میں کتنے روپے دئے؟ محض 325 کروڑ روپے۔ دہلی میں تو پوروانچل کے لوگ رہتے ہیں ان کے وکاس کے لئے کیوں نہیں پیسے دئے؟ دہلی میں رہنے والے پوروانچل کے لوگوں کے خلاف مرکزی سرکار کا بھید بھاؤ کیوں؟ آپ نے تو ہماری ہستی مٹانے کی بہت کوشش کی لیکن اوپر والا ہمارے ساتھ ہے۔ بتائیے کب اور کہاں ڈیبیٹ کریں گے۔ 9 مئی2014 کو امت شاہ ٹوئٹ کیا تھا کہ اگر 17 مئی کے بعد کیجریوال سیاست میں رہے تو میں ضرور ان سے بحث کروں گا۔ اروند کیجریوال نے ایتوار کو بھاجپا صدر امت شاہ کو رام لیلا میدان میں کھلی بحث کی چنوتی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ جی آئیے اور پبلک منچ سے رام لیلا میدان میں مرکزی سرکار اور دہلی سرکار کے کاموں پر کھلی بحث کرتے ہیں۔ کیجریوال نے کہا مودی جی نے چار سال میں جتنے کام کئے اس سے دس گنا ہم نے تین سال میں کرکے دکھا دئے ہیں۔ مودی جی نے عوام مخالف کام کئے، غلط فیصلے لئے ۔ میں نے ایک بھی ایسا کام نہیں کیا۔ جیسے جیسے چناؤ قریب آتے جائیں گے ،خاص کر 2019 کے لوک سبھا چناؤ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی میں ٹکرار بڑھتی جائے گی۔ اگر امت شاہ دہلی ساتوں سیٹوں پر جیت کا دعوی کررہے ہیں تو کیجریوال بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم ساتوں سیٹوں پر جیت درج کریں گے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں