ارباز نے ماناپانچ سال سے لگا رہا تھا سٹہ

15 مئی کو ممبئی کی اینٹی ایکسٹورشن سیل نے دلال سونو جالان کے چار ساتھیوں کی گرفتاری کر آئی پی ایل سٹے بازی ریکٹ کو بے نقاب کیا۔ 29 مئی کو گرفت میں آئے سونو کی ڈائری میں فلم اداکار اور سلمان خان کے بھائی ارباز خان سمیت کئی بالی ووڈ ہستیوں ،ٹھیکیداروں اور بلڈروں کے نام درج پائے گئے۔ ان میں خاص ہے ارباز خان کا نام۔ اس نے یہ اعتراف کرلیا ہے کہ پانچ چھ سال سے آئی پی ایل میچوں میں سٹہ لگا رہے تھے۔ ارباز کے مطابق سٹے کی لت کے سبب ہی ملائیکا اروڑہ سے ان کی طلاق ہوئی تھی۔ پولیس نے اب تک ارباز کے خلاف کوئی معاملہ درج نہیں کیا۔ارباز نے مانا کہ انہوں نے سٹے باز سونو جالان کے ذریعے سٹہ لگایا۔ وہ پچھلے تین سال میں 2.80 کروڑروپے ہار چکے ہیں۔ کافی قرض ہوگیا تھا ، لوگ پریشان کررہے تھے، کئی لوگ انکی بیوی ملائیکا کو بھی فون کرنے لگے تھے جس سے دونوں کے درمیان روز جھگڑے ہونے لگے۔ دونوں کا پچھلے سال طلاق ہوگیا۔ بھائی سلمان خان بھی ارباز سے ناراض تھے۔ حالانکہ ارباز نے ٹھانے پولیس کو بتایا کہ آئی پی ایل 2018 کے کسی میچ پرانہوں نے سٹہ نہیں لگایا۔ جمعہ کو پولیس نے ارباز کو سمن جاری کیا تھا۔ ارباز کے پہنچتے ہی سونو جالان کو بھی پوچھ تاچھ کے لئے بلایا گیا۔ دونوں کا آمنا سامنا کراکرچار گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ پوچھ تاچھ کرنے والوں میں انکاؤنٹر اسپیشلسٹ و اے ای سی کے چیف دیپک شرما بھی تھے۔ جالان نے پیسہ وصولنے کے لئے ارباز کو دھمکایا بھی تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارباز کے بینک کھاتوں کی جانچ کی جائے گی۔ کرکٹ کے دوران سٹے بازی کوئی نئی بات نہیں۔ نہ جانے کتنی بار سٹے باز پکڑے جاتے ہیں اور ان کے سازو سامان ضبط ہوتے ہیں ، کبھی کبھی کچھ روپے بھی پولیس برآمدگی میں دکھاتی ہے۔ ہوسکتا ہے ان میں سے کچھ کو سزا ہوئی ہو لیکن سٹے بازی بند نہیں ہوتی۔ دیش میں اور دیش کے باہر ایک دوسرے سے جڑے سٹوریوں کی بہت بڑی جماعت ہے۔ بھارت میں یہ غیر قانونی ہے لیکن کئی دیشوں میں اسے قانونی حیثیت ملی ہوئی ہے۔ یہ سٹے باز اپنی کمائی کے لئے کسی کرکٹر کو بھی پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں جس میں وہ صاف نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ارباز جس خاندان سے آتے ہیں وہاں پیسے کی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ فلم نہ ملنے کے سبب ارباز کی ذاتی آمدنی کافی کم ہوگئی ہے اور بڑھتے خرچوں کے سبب انہوں نے سٹے بازی کا راستہ پکڑا۔ سٹے بازی کیسے کسی کو بربا د کردیتی ہے اس کا ثبوت ارباز ہیں۔ دیکھا جائے تو ارباز ہر سطح پر لٹ گئے ہیں۔ غیر قانونی ہوتے ہوئے بھی سٹے بازی کا جال پھیلنا ہمارے قانون و نظام کی ناکامی ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!