اودھو پر فی الحال نہیں چلا شاہ کا جادو

بھاجپا 2019 کے آنے والے لوک سبھا چناؤ کے پیش نظر نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) کو مضبوط کرنے اور تنقید کررہے ساتھیوں کو منانے کی مہم پر آج کل بھاجپا پردھان امت شاہ نکلے ہوئے ہیں۔ اسی کے تحت بدھوار کو امت شاہ نے اپنے پرانے اور سب سے بڑبولے نکتہ چینی کرنے والی ساتھی پارٹی شیو سینا کو منانے کے لئے اس کے چیف اودھو ٹھاکرے سے ملے۔ امت شاہ اپنی ساری کوشش کے باوجود اودھو ٹھاکرے کو فی الحال منانے میں ناکام رہے۔ یہ تو لگ ہی رہا تھا کیونکہ جس دن یہ میٹنگ ہونی تھی اسی دن صبح شیو سینا نے اپنے اخبار ’سامنا‘ کے اداریہ میں بی جے پی پر تلخ حملے کئے اور دوہرایا کہ 2019 کا چناؤ پارٹی اکیلے لڑے گی۔ شیو سینا نے بی جے پی پر سال بھر میں ہوئے ضمنی چناؤ کے سام دام ڈنڈ بھید سے جیتنے کا الزام لگانے ہوئے اسے کسانوں اور پیٹرول کے بڑھتے داموں جیسے اشو پر گھیرا۔ پہلے شیو سینا ایم پی سنجے راوت کہہ چکے ہیں کہ مہمان کا خیر مقدم کرنا ماتوشری (اودھو کا گھر) کی روایت ہے لیکن اس ملاقات کے لئے شیو سینا کا اپنا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ مودی بیرونی ملک میں شاہ دیش میں حکومت چلا رہے سمپرک ابھیان کم سے کم مہاراشٹر میں فیل ہوگیا ہے۔ شیو سینا نے دو ٹوک کہا بی جے پی احسان فرموش ہے ،اقتدار پاتے ہی یہ غرور میں ڈوب جاتی ہے اور شیو سینا کے احسانوں کو بھول جاتی ہے۔ پارٹی نے بی جے پی پر پیٹرول کے داموں کے بڑھنے اور کسانوں کی ہڑتال کو لیکر تنقید کی۔ پارٹی کا کہنا کہ سرکار پالگھٹ کی طرح سام دام ڈنڈ بھید سے کسانوں کی ہڑتال توڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ الزام لگایا ہے کہ ایسے میں وزیر اعظم مودی دنیا اور شاہ دیش میں رابطہ مہم چلا رہے ہیں۔ پالگھٹ ضمنی چناؤ میں بھاجپا سے ہار کے بعد شیو سینا نے ساتھی پارٹی کو سب سے بڑا سیاسی دشمن قراردیا تھا۔ شیو سینا نے شاہ اور ٹھاکرے کے درمیان چار برس کے بعد میٹنگ کی ضرورت پر سوال اٹھایا تھا۔ میٹنگ کے فوراً بعد شیو سینا ایم پی سنجے راوت نے اشاروں میں کہا آنے والے چناؤ اکیلے لڑنے کے فیصلے کو بدلا نہیں جائے گا۔ یعنی شاہ ۔ ٹھاکرے ملاقات ناکام رہی۔ انہوں نے کہا یہ فیصلہ پارٹی کی قومی ایگزیکٹیو نے لیا ہے کوئی باہری کیسے اسے متاثر کرسکتا ہے۔ یوپی کے بعد سب سے زیادہ لوک سبھا سیٹیں مہاراشٹر میں ہیں۔ یہاں48 سیٹیں ہیں۔ 2014 میں ان میں سے بھاجپا کو 23 اور شیو سینا کو 18 سیٹیں ملی تھیں۔ این سی پی کو4، کانگریس کو اور دیگر کے کھاتے میں 1 سیٹ گئی تھیں۔این ڈی اے ایم ابھی شامل پارٹیوں کے پاس کل 316 ایم پی ہیں۔ ان میں شیو سینا کے پاس دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سیٹیں ہیں۔ بھاجپا نے مہاراشٹر میں دو علاقائی پارٹیوں سے بھی اتحاد کیا ہے۔ خبر ہے بھاجپا نے ایم این ایس چیف راج ٹھاکرے کو اب اتحاد میں شیو سینا کے لئے پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش شروع کی ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!