ہالی ووڈ فلموں سے بھی بہتر ہے ’باہو بلی ۔2‘

ان دنوں دیش کے کونے کونے میں اگر کسی ہندی فلم کا تذکرہ ہے تو وہ ہے ’باہو بلی ۔2 ‘ کا۔ اس فلم کا اتنا شور تھا کہ میں اسے دیکھنے گیا۔ میں فلموں کا اتنا شوقین تو نہیں ہوں لیکن انگریزی کی فلم ٹی وی سیریل دیکھنے کا بہت شوقین ہوں۔ تقریباً ہر رات میرا یہی منورنجن ہے۔ میں نے سینکڑوں فلمیں اور ٹی وی سیریل دیکھے ہوں گے لیکن میں یہ دعوی سے کہہ سکتا ہوں کہ بالی ووڈ اور ہندوستانی سنیما میں اتنی تکنیکلی ساؤنڈ فلم شاید ہی بنی ہوں۔ یہ فلم ہالی ووڈ کی فلموں کو مات دیتی ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ فلم ہندوستانی کلچر اور ثقافت کے میدانوں کو اتنا اچھی طرح دکھاتی ہے کہ ہر ہندوستانی کا سر فخر سے اٹھ جاتا ہے۔ بالی ووڈ تو اب مغربی کلچر کو زیادہ دکھانے لگا ہے۔ یہ فلم ایسی ہے کہ آپ اپنے بچوں سمیت پورے خاندان کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ باہو بلی ۔2 نے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ بزنس اور منورنجن کے لحاظ سے اس کی کامیابی ناقابل بیاں ہے۔ اس کا سارا سہرہ ایس ایس راج مودی کو جاتا ہے۔ وہ اس کے قابل ہیں لیکن اس فلم کی غیر متوقعہ مقبولیت میں باہو بلی بنے اداکار پریاس کا بھی بڑا رول ہے۔ ہندی فلموں میں سلمان خان، اکشے کمار اور عامر خان (دنگل) کی طرح ہم پریاس کی شانداراداکاری پر فخر کرسکتے ہیں۔ ہندی فلموں میں کسی فلم کی کامیابی کا سہرہ عام طور پر ہم اس فلم کے کلکشن اور ہیرو کو دیتے ہیں۔ اس فلم نے ابھی تک 1 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔ 250 کروڑ روپے کی لاگت سے بنی باہو بلی۔2 تقریباً ایک ساتھ ہندوستان کے 6500 سنیماؤں میں لگی ۔ اگر ہم اس کے کلکشن اور دیگر کامیاب ہندی فلموں سے ملائیں تو اتنی زیادہ کلکشن کسی دوسری فلم نے نہیں کی۔ فلم ’سلطان‘ نے تقریباً 392 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ سلمان کی ’بجرنگی بھائی جان ‘ نے 320 کروڑ روپے، عامر خاں کی پی ۔ کے نے 340 کروڑ کا کاروبار کیا۔ اس فلم کی فلم بندی اتنی پرفیکٹ ہے کہ یہ کوئی نہیں کہہ سکتا یہ فلم ہندی میں نہیں بنی ہے۔ سال 2002ء میں تیلگو فلموں سے آئے فلم کے ہیرو پریاس نے پچھلے پانچ سال باہو بلی کو دئے۔ ان پانچ سالوں میں انہوں نے کوئی اور فلم نہیں کی۔ فلم ہی نہیں بلکہ 10 کروڑ روپے کا اشتہار بھی ٹھکرادیا۔ باہو بلی کے پانچ برسوں میں ایسا وقت آیا جب پریاس کی آمدنی سکڑگئی اور انہیں ضرورت کے مطابق پیسوں کے لالے پڑ گئے۔ ایسے وقت میں بھی وہ نہیں ہلے اور ان کی چھوڑی ہوئی فلمیں ان کے حریفوں کو ملیں اور وہ فلمیں بھی ہٹ ہوئیں۔ یہ راج مودی کا بھروسہ تھا اور پریاس کی اپنی خوداعتمادی بھی تھی کہ وہ ڈٹے رہے ۔ پانچ سالوں تک باہوبلی کو جیتے رہے۔ فلم ٹریڈ ایکسپرٹ کے مطابق اگر ڈب فلموں کی بات کی جائے تو رجنی کانت ہی اکلوتے ایسے اسٹار ہیں جن کی فلمیں ہندی کی ہیں وہ اچھا بزنس کرتی ہیں۔ باہو بلی۔2 کی بمپر کلکشن کے اعدادو شمار کو اگر دیکھیں تو اگلے سال کی شروعات میں انہیں آنے والی رجنی کانت، اکشے کمار اسٹارر کروڑوں کے بجٹ سے بنی فلم ’روبرٹ‘ کے سیکوئل 2.6 کے لئے باہو بلی کے ان اعدادو شمار سے آگے نکلنا آسان نہیں ہوگا۔ اس شاندار کلکشن نے تو دیگر ستاروں کے سامنے ایسی دیوار کھڑی کردی ہے جسے لانگنا آسان نہیں ہوگا اور یہ چنوتی بھی رہے گی آخر وہ آگے کیسے نکلیں؟
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!