ہندوستان سے کروڑوں کیکمائی کرتے تھے پاک ایکٹر

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی فلم ایکٹر اور کرکٹ کھلاڑی جو بالی ووڈ، اسٹیج شو اور کرکٹ کے ذریعے سے ہندوستان سے تقریبا 5سوکروڑ روپے سے زیادہ کمائی کرکے لیجاتے ہیں اور ہم انہیں خوب پیسہ اور عزت دیتے ہیں مزیدار بات یہ ہے کہ ان کے اپنے گھر پاکستان ان کو کوئی پوچھتا نہیں ہے لیکن ہم ان کے دیوانے ہیں اب جب کرن جوہر کی فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ پر اتنا تنازعہ کھڑا ہوا تب جا کر بالی ووڈ کے پروڈیوسروں نے سنیچرکو مستقبل میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ سامنا کرنے کااعلان کیا ہے اس کے ساتھ ہی کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ ریلیز کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی ثالثی میں ایم این ایس چیف راج ٹھاکرے اور پروڈیوسر گلڈ کے چیئرمین مکیش بھٹ کی ملاقات ہوئی ان میں کرن جوہر بھی موجود تھے۔پروڈیو سرگلڈکی مانگوں کو مانے جانے کے بعد ایم این ایس نے احتجاج کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ بھٹ نے بتایا کہ فلم کے شروع ہونے سے پہلے اڑی اور پٹھان کوٹ حملہ میں شہیدوں کو شردھانجلی دی جائے گی ساتھ ہی پروڈیوسر سیناراحت فنڈ میں پانچ پانچ کروڑ روپئے کاعطیہ بھی دیں گے ۔ حالانکہ فوج نے اس رقم کو لینے سے انکار کردیا ہے۔ کرن کی فلم میں پاک ایکٹر فواد خان بھی ہے ایم این ایس پاک اداکار والی فلم دکھانے پر احتجاج کررہا تھا۔ پاکستانی سماج میں سنیما گانے بجانے وغیرہ کو بہت بے حد حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اس لئے پچھلے کچھ برسوں سے اس طرح کے پاکستانی اداکاروں کی کمائی کا ایک ذریعہ بھی بالی ووڈ بن گیا ہے۔ بالی ووڈ کی فلمیں پاکستان میں جتنا بزنس پندرہ دن میں کرتی ہیں ہندوستان میں وہ صرف دو دن میں کمالیتی ہیں۔ ان پاکستانی اداکارو ں نے بھی کبھی تصوربھی نہیں کیا ہوگا کہ انہیں ہندوستان میں اتنی موٹی کمائی ہوگی۔ پاکستان میں ہر سال بالی ووڈ قریب پچاس فلمیں ریلیز ہوتی ہیں اور اوسطاً ہر فلم ڈیڑھ سے دو کروڑ روپئے کمائی کرلیتی ہیں۔ اس طرح ہر سال پاکستان کو تقریبا پچاس کروڑ کا نقصان ہوتا ہے یہی نہیں بالی ووڈ کی فلمیں پاکستان میں ریلیز ہوتی ہیں وہاں کی فلموں کے مقابلے میں بہت زیادہ بزنس کرتی ہیں۔ پاکستان میں بالی ووڈ کی فلمیں نہیں دکھائی جانے سے پاکستان کی فلم انڈسٹریز کا بزنس 70 فیصدی کم ہوجائے گا کیونکہ پاکستانی فلم انڈسٹریز 70فیصدی بزنس بالی ووڈ اور ہالی ووڈ سے آتا ہے۔ کوک اسٹوڈیو پاکستان کے سنگر عاطف اسلم ہندوستان میں گا کر زیادہ مقبول ہوا ہے۔ کچھ وقت پہلے عاطف اسلم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں نے بے شمار پیسہ تو ہندوستان میں پروگرام دے کر کمایا ہے وہ ایک گانے کے لئے پندرہ سے بیس لاکھ روپئے لیتا ہے پاکستان میں اس طرح کے شو کے لئے یہی عاطف اسلم ایک لاکھ روپئے لیتا ہے۔ گانے کے علاوہ عاطف اسلم ہندوستان میں اسٹیج شو کے قریب 75لاکھ روپئے چارج کرتا ہے کئی بار وہ یہاں پر اپنے پروگرام کے منتظمین سے پیسہ کو لے کر لڑائی بھی کرچکا ہے۔ علی جعفر بھی پاکستان کے کوک ا سٹوڈیو کی دین ہے اور یہ پاکستانی اداکار گلوکار جیسے ہی پاکستان میں تھوڑا سا مشہور ہوا اور اس نے پیسہ کمانے کے مقصد سے ہندوستان کی راہ پکڑ لی۔ علی جعفر نے بالی ووڈ کی فلم’’تیرے بن لادین‘‘ کی تھی۔ جس میں ان کی اداکار سرخیوں میں چھائی ہوئی تھی ایک فلم کے لئے ہندوستان میں وہ چھ کروڑ روپئے لیتا ہے اور اب تک انہوں نے ہالی ووڈ کی دس فلموں میں کام کیا ہے۔ پاکستانی اداکار کا نام لینے پر سب سے پہلا نام فواد خان کاآتا ہے۔ بالی ووڈ سے پہلے فواد نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے لئے بہت ہاتھ پیر مارے اور وہاں کی فلموں میں مفت میں بھی کام کیا ۔ ہندوستان میں کام ملتے ہی اس پاکستانی ایکٹر کے رنگ دھنگ بدل گئے ۔ انہوں نے بالی ووڈ کی فلم’’خوبصورت‘‘ سے اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔لیکن ہندوستان میں فواد خان ایک فلم کے لئے سو کروڑ روپئے لینے لگا ہے۔ اس کے مطابق میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے ہندوستان میں اتنا پیسہ ملے گا اب بات کرتے ہیں نصرت علی فتح خاندان کے گلوکار راحت فتح علی خاں کی۔ وہ بھارت میں ایک فلم میں گانے کے لئے تقریبا پچیس لاکھ روپئے لیتا رہا ہے۔ سالانہ اندازے کے مطابق وہ ہندوستان سے 60کروڑ روپئے کی کمائی فلموں اور اسٹیج شو کے ذریعے کرتا ہے کچھ وقت پہلے اس کو دہلی ایئر پورٹ پر کثیر تعداد میں غیرملکی کرنسی لے جاتے ہوئے محکمہ کسٹم نے پکڑا تھا اکیلے فلموں میں ہی نہیں پاکستانی ایکٹر موٹی کمائی کررہے ہیں۔ کرکٹ میں بھی پاک کمنٹری کرکے موٹی رقم کماتے ہیں دنیا کے سب سے تیز گیندباز راولپنڈی ایکسپریس عرف شعیب اختر اپنازیادہ تر وقت ہندوستان میں ہی گزارتے ہیں کیونکہ وہ دو تین سال سے بھارت میں رہ کر کرکٹ کمنٹری کرتے رہے ہیں اور بھاری بھرکم فیس بھی وصولتے ہیں اس کے علاوہ کئی ٹیم چینلوں میں گیسٹ بن کر بھی کمائی کرتے ہیں۔ آئی پی ایل کے سیزن 2017 اس کے ٹیلی کاسٹ چینل نے اس پاکستانی ایکسپرٹ سے دوری بنانے کا من بنالیا ہے۔ شعیب سالانہ 25کروڑ روپئے کی کمائی کرتے ہیں۔ کمنٹری پینل سے باہر ہونے والوں میں وقار یونس ، وسیم اکرم جیسے سابق کرکٹر شامل ہیں میں نے ان ا داکاروں کے بارے میں اس لئے بتایا ہے کہ کھاتے تو ہندوستان کا اور گل گان پاکستان کاکرتے ہیں ۔ بھارت کو چاہئے وہ ایکٹر ہوں یا کمنٹیٹر ہوں ، ایمپائر ہوں یا کھلاڑی ہوں سب پر پابندی لگنی چاہئے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!