دہلی یونیورسٹی کے تین طالبعلم ریو میں ہندوستان کا نام روشن کریں گے
یہ انتہائی خوشی کا موضوع ہے کہ برازیل کے شہر ریو میں 5 اگست سے شروع ہونے والے اولمپک کھیلوں میں دہلی یونیورسٹی کے تین طالبعلم بھی ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان میں سے دو کھلاڑی جیسس اینڈ میری کالج اور ایک کھلاڑی شری گورونانک دیو خالصہ کالج کا ہے۔ یہ کھلاڑی 10 میٹر ایئر رائفل ، ٹیبل ٹینس اور 400 میٹر دوڑ میں حصہ لیں گے۔ دہلی یونیورسٹی اسپورٹس کونسل کے سکریٹری ڈاکٹرا نل کمار کلکت نے بتایا کہ ریو میں ہونے والی اولمپک میں دہلی یونیورسٹی کے 3 کھلاڑی ہندوستانی ٹیم میں شامل رہیں گے۔ ان میں جیسس اینڈ میری کالج کے سوشیالوجی میں آنرس کررہی اپوروی چندیلہ نشانے بازی اور اسی کالج سے بی اے پڑھ رہی طالبہ منیکا بترا ٹیبل ٹینس اور گورونانک خالصہ کالج سے بی اے کرچکے للت ماتھر شامل ہیں۔ پچھلے کچھ برسوں سے دہلی یونیورسٹی کے طالبعلم کھیلوں میں خوب نام کمارہے ہیں۔ طالبعلم لگاتار عالمی سطح پر مختلف مقابلوں میں نہ صرف حصہ لے رہے ہیں بلکہ اچھے کھیل کا مظاہرہ بھی کررہے ہیں۔ ورلڈ یونیورسٹی چمپئن شپ میں بھی ہمارے بچوں نے بہت اچھا کھیل دکھایا ہے۔ اسپورٹس کونسل کے چیئرمین پروفیسر سی ایس دوبے نے بتایا کہ اس کے پیچھے یونیورسٹی کی منظم پلاننگ میں بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ڈاکٹر کلکت نے بتایا کہ کھیلوں میں یونیورسٹی کی بہتر پرفارمینس کو دیکھتے ہوئے ہمیں یو جی سی سے 1.75 کروڑ روپے ملے ہیں۔ ان میں سے 90 لاکھ روپے کمپیوٹرائزڈ شوٹنگ رینج بنانے میں ،75 لاکھ روپے بستر کا کھیل ہاسٹل بنانے اور10 کروڑ روپے کھیل کا سازو سامان خریدنے کیلئے ۔ م
نیکا بترا کی ماں سشما بترا کہتی ہیں کہ منیکا کو اپنے بڑے بھائی اور بہن کے ساتھ کھیلتے کھیلتے ٹیبل ٹینس کا شوق پیدا ہوا۔ بعد میں اس کا جنون بن گیا۔ کھلاڑیوں میں سچن تندولکر، سائنہ نہوال کو پسند کرنے والی منیکا نے اس برس ہوئے کامن ویلتھ چمپئن شپ میں 2 سلور اور 1 تانبے کا میڈل جیتا تھا۔اپوربی چندلہ 2008 ء کے بیجنگ اولمپک میں ابھینیو بندرا کے گولڈ میڈل جیتنے سے اتنی متاثر ہوئی کہ انہوں نے نشانہ باز بننے کا فیصلہ کرلیا۔ 10 میٹر ایئر رائفل مقابلہ کے لئے اولمپک میں کوالیفائی کرنے والی اپوروی بہت ہی ٹیلنٹ کھلاڑی ہیں۔ کھیل مقابلوں کی وجہ سے ا ن کی تعلیم بیچ میں چھوٹ گئی۔ ایسے ہی خالصہ کالج کے للت ماتھر کرولہ گاؤں کے ہیں۔ ان کے کالج کے کھیل ڈیکس ٹیچر جسونت سنگھ کہتے ہیں کہ جس برس للت نے کالج میں داخلہ لیا تھا اسی سال انٹر کالج کے سارے ریکارڈ توڑ دئے ۔ اولمپک میں 400 میٹر دوڑ میں میڈل ضرور لائیں گے۔ اولمپک میں حصہ لینا کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا خواب ہوتا ہے۔ ان تینوں نے دہلی یونیورسٹی کا نام روشن کردیا ہے۔ ان تینوں کو بیسٹ آف لک۔

(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں