کیا نرسنگھ قصوروار ہے یا سازش کے شکار

پہلوان نرسنگھ کے ڈوپ ٹیسٹ میں فیل ہونے کا معاملہ کیا سازش سے رچایا گیا کھیل ہے تاکہ نرسنگھ ریو اولمپک میں حصہ نہ لے سکیں؟ دوسری طرف نرسنگھ یادو کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ناڈا کی طرف سے 5 جولائی کو لئے گئے سمپل کی رپورٹ میں بھی وہ پوزیٹو نکلے ہیں۔ ان کے سیمپل میں وہی میتھاڈائن نام کا اسٹرائڈ پایا گیا جو25 جون کے سیمپل کی رپورٹ میں تھا حالانکہ اب یہ دیکھنے والی بات ہوگی کہ ناڈا اسے نرسنگھ کا دوسرا جرم مانتی ہے یا پھر اسے پہلے جرم کے زمرے میں رکھتی ہے اور ڈسپلنری پینل کے سامنے چل رہی سماعت میں شامل کرتی ہے۔ وہیں25 جون کے سیمپل میں ڈوپ پوزیٹو پائے جانے کے بعد امید یہی جتائی جارہی تھی کہ ان کا5 جولائی کا سیمپل بھی پوزیٹو نکلے۔ یہی ہوا بھی۔ دوسری طرف رپورٹ بھی پوزیٹو پائے جانے کے باوجود کشتی فیڈریشن نرسنگھ کے خلاف سازش کے اپنے الزاموں پر قائم ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نرسنگھ یادو کو ریو اولمپک میں جانے سے روکنے کے لئے بڑی سازش رچی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق نرسنگھ نے منگلوار کو اس مشتبہ شخص کی پہچان کرلی ہے جس نے انہیں کھانے میں ممنوعہ دوا ملا کر دی تھی۔ اس کے خلاف پولیس میں معاملہ درج کرایا جائے گا۔ نرسنگھ کو راحت کے لئے ناڈا کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ ان کے پھنسنے سے سیدھا حریف کو فائدہ پہنچ رہا تھا۔ مانا جارہا ہے کہ نرسنگھ اس میں اپنے حریف پہلوان اور ان کے رشتے داروں کا سیدھا نام لے سکتے ہیں۔ ناڈا کا قاعدہ کہتا ہے کہ (10.4 ) اگر سازش کے تحت کسی شخص کو پھنسایا گیا ہے تبھی اسے معطلی سے چھوٹ دی جائے گی۔ نرسنگھ پوری طرح سے اپنا موقف نہیں رکھ سکے تو انہیں کم سے کم ایک سال کی معطلی جھیلنی ہوگی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نرسنگھ کو 5 جون کو کھانے میں ملا کر ممنوعہ دوا دی گئی۔ یہ سازش سونی پت میں واقع انڈین کھیل اتھارٹی کے ہسپتال میں رچی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے دو باورچیوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک مشتبہ شخص کو کھانے میں کچھ ملاتے ہوئے دیکھا تھا وہ اس شخص کو پہچان سکتے ہیں۔ اولمپک میڈل ونر پہلوان یوگیشور دت نے ڈوپ میں فیل ہوئے نرسنگھ یادو کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معاملے کی پوری جانچ ہونی چاہئے۔ یوگیشور نے ٹوئٹ کیا، کشتی کے لئے نرسنگھ یادو کے ڈوپ ٹیسٹ میں فیل رہنے میں ہاتھ ہونے کی افواہ پر ستپال نے کہا کہ بغیر ثبوت ان پر ان کے چیلے پر انگلی اٹھانا غلط ہے۔ جو بھی ہو نرسنگھ یادو قصوروار ہیں یا انہیں پھنسایا گیا ہے نقصان تو ہندوستانی کشتی کا ہوا ہے۔ دیش کا ہوا ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!