دہلی میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ

ساؤتھ دہلی پولیس نے بین الاقوامی سیکس ریکٹ کوبے نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ساؤتھ دہلی کے پاش علاقے صفدرجنگ انکلیو میں سیکس ریکٹ چلانے والے شخص پرتیندر سنگھ سانیال (63 سال) کو گرفتار کرلیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے افسران چھاپہ مارنے گئے تو دستاویز کی جانچ کے بعد پولیس کو اس ریکٹ کے بارے میں پتہ چلا تھا۔ ملزم سانیال بنیادی طور سے لکھنؤ کا رہنے والا ہے۔ پرتیندر سنگھ سانیال کے علاوہ اس معاملے میں فوج کے ریٹائرڈ کرنل اجے اہلاوت کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزم خودکو صاف بتا کر یوپی کے آئی اے ایس افسروں کے کام کروانے کے لئے میسج اور فون کرتا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اس سیکس ریکٹ میں وسطی ایشیائی ملکوں کی لڑکیوں کے شامل ہونے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔ ملزم سانیال نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک آئی ٹی کمپنی میں مشیر کار ہے۔ حالانکہ پولیس کے سامنے وہ اس بارے میں کوئی ثبوت نہیں پیش کرسکا۔ پولیس کو کئی بینک کھاتوں سے سانیال کے کھاتے میں پیسے ٹرانسفر ہونے کے بھی ثبوت ملے ہیں۔ پولیس کو پتہ چلا ہے کہ سانیال کے گراہکوں میں سیاستداں، تاجروں سے لیکرفوج کے افسر تک شامل ہیں ۔ بتایا جارہا ہے سانیال اور اس کے ساتھی اجے اہلاوت کی تصویریں نامور کرکٹروں اور سیاستدانوں کے ساتھ ملنے سے جانچ ایجنسی شش و پنج میں ہے۔جمعہ کو ساؤتھ دہلی پولیس کمشنر نے دیررات پریس کانفرنس کر معاملے میں سیاستدانوں کے شامل ہونے کی بات سے انکار کیا تھا لیکن پی این سایال کے موبائل سے سیاستدانوں کے نام ،ایس ایم ایس اور سانیال کے گھر پر لگی فوٹو و لیٹر ہیڈ ملنے سے معاملہ مشتبہ ہوگیا ہے۔دراصل سانیال کے گھر A2صفدر جنگ انکلیو پر جب انکم ٹیکس نے چھاپہ مارا تو ایک روسی لڑکی ملی تھی۔ چھاپے کے دوران ہی لڑکی نے چاقو سے ہاتھوں کی نسیں کاٹ لیں۔ محکمہ انکم ٹیکس نے ہی ساؤتھ دہلی پولیس کو اس کی جانکاری دی۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ غیر ملکی لڑکی نے بیان دیا ہے کہ سانیال نے اسے یرغمال بنا رکھا تھا۔ اس نے اس کا پاسپورٹ و دیگر کاغذات قبضے میں لئے ہوئے تھے۔ ایشور سنگھ (ڈی سی پی) نے بتایا کہ لکھنؤ کے گومتی نگر و دہلی میں واقع فلیٹ سے کئی غیر ملکی لڑکیوں کے فون نمبر ، پاسپورٹ کی فوٹو کاپی اور ٹریول سے متعلق کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔ لڑکیاں سانیال کے پاس آتی رہتی تھیں برآمد دستاویزات سے لگتا ہے کہ یہاں لمبے عرصے سے سیکس ریکٹ و دھوکہ دھڑی کا ریکٹ چل رہا تھا۔ دستاویز ملیں ہیں جن سے لگتا ہے کہ غیر ملکی لڑکیوں کی سپلائی کے عوض میں اس نے اپنے کھاتے میں موٹی رقم ڈلوائی ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ یہ بہت برا ریکٹ ہے اسے دیکھتے ہوئے معاملہ کی جانچ کے لئے اسپیشل ٹیم بنائی گئی ہے۔ روسی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اسے سانیال سے اجے اہلاوت نے ملوایا تھا۔ وہ غیر ملکی لڑکیوں کو بھارت بلاتا تھا۔ اہلاوت فوج سے وی آر ایس لے کر وسنت کنج میں رہ رہا تھا۔ ریکٹ میں آر می کے اور افسروں کے نام بھی سامنے آسکتے ہیں۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ فوج کی خفیہ اطلاعات بھی لیک ہوتی ہوں۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!