رجنی کانت کی فلم ’کبالی‘ کا کریز

ہندوستان کے سپر اسٹار اور فلم سٹار اور فلمی ستاروں کے فینس میں کتنا کریز ہے یہ ہمیں وقتاً فوقتاً پتہ چلتا رہتا ہے۔ ساؤتھ انڈیا کے رجنی کانت کے اتنے دیوانے ہیں کہ ان کی کوئی بھی فلم ریلیز ہو تو وہ تہلکہ مچا دیتی ہے۔ نئی فلم ’کبالی‘ نے سارے ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔ بنگلورو میں پیدا رجنی کانت فلم میں گینگسٹر بنے ہیں۔ ان کی اسٹار پاور آپ ان کی فلم ’کبالی‘ کے انٹر نیٹ پر فینس کے ذریعے تیار پوسٹرپر لکھی لائنوں سے سمجھ سکتے ہیں۔ اس پر لکھا ہے ۔۔۔’’سلمان خاں اپنی فلم عید پر ریلیز کرتے ہیں کیونکہ تب چھٹی ہوتی ہے، پھر الائیو یعنی سپر اسٹار کی تصویر نیچے درج ہے۔ رجنی کانت اپنی فلم جس دن ریلیز کرتے ہیں اس دن چھٹی ہوجاتی ہے۔‘‘ جمعہ کو ان کی فلم کی ورلڈ ریلیز تھی۔ ساؤتھ کے تمام سنیما گھر پورے ہفتے کے لئے فل ہوگئے ہیں۔ 22 جولائی کو تاملناڈو میں کچھ پرائیویٹ کمپنیوں نے اس لئے چھٹی کردی تاکہ ملازمین فلم دیکھنے جاسکیں لیکن اس بار کچھ ایسا مارکٹنگ کمپین چلا کہ ان کے بڑے فینس فرسٹ ڈے فرسٹ شو میں مورچے پر اسٹارٹ اپ اور بڑی کمپنیوں کی طاقت کے سامنے بے بس دکھائی دیتے رہتے ہیں۔ رجنی کانت کے ایک بڑے فین کلب کے ایک ممبر کہتے ہیں کہ جن کلبوں کو پہلے تقریباً 300 ٹکٹ مل جایا کرتی تھیں ان کو ’کبالی‘ کی صرف50 ٹکٹیں ہیں پیش کی گئیں۔
اس مرتبہ بڑی مشکل یہ ہے کہ رجنی کانت کو لیکر لوگوں میں اتنا کریز ہے کہ فینز ان کو بھگوان مانتے ہیں۔ لوگ تو ان کے کٹ آؤٹ پر گائے کے دودھ سے ابھیشیک کرتے ہیں اور سنیما کے پردے کے سامنے کپور سے ان کی آرتی کرتے ہیں۔ شہرکے تھیٹرمیں 500 سے1200 روپے تک کی ٹکٹ ملی جبکہ کچھ جگہوں پر اور بھی مہنگی تھی۔ ’کبالی‘ دیش بھر میں ایک ساتھ 6 ہزار سنیما میں ریلیز ہوئی۔ 120 روپے والا ٹکٹ 2000 روپے تک میں بکا۔ اس بار رجنی کانڈ کی جتنی ڈیمانڈ ہے ان کے 40 سالہ کیریئر میں پہلے کبھی نہیں دیکھنے کو ملی۔ ’کبالی‘ کے لئے چنئی اور ممبئی جیسا جوش دہلی میں بھی دکھائی دیا۔ رجنی کانت کی اس فلم ’کبالی‘ کو دہلی ۔این سی آر میں 133 سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا۔ مارننگ شو سے لیکر ایوننگ شو تک ٹکٹ بک ہیں۔ غور طلب ہے کہ دنیا بھر میں ’کبالی‘ کے ایک ساتھ 12 ہزار پرنٹ ریلیز کئے گئے۔ رجنی کانت کے فینز دنیا بھر میں ہیں۔ دہلی بھی اچھوتی نہیں ہیں۔ بتادیں کہ یہ رجنی کانت کی تیسری سب سے مہنگی فلم ہے۔ کلکشن کی رفتار کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہ سبھی ریکارڈ توڑ دے گی۔ فلم کی لاگت165 کروڑ روپے ہے۔ خبریں آرہی ہیں کہ فلم نے ریلیز سے پہلے ہی سیٹیلائٹ اور ڈسٹیبیوشن رائٹس بیچ کر200 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔ ہندی رائٹس سے 16 کروڑ روپے کی کمائی ہے۔ امریکہ کے 400 سنیما گھروں میں تمل اور تیلگو ورژن کو ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم تمل ، تیلگو، ہندی، ملیالم، چائنیز اور چار دوسری زبانوں میں بھی ڈب کی گئی ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!