ڈی ایس پی کا بیٹا، ممتا کلکرنی کا شوہر ڈرگس کا بادشاہ

ڈرگس کا کاروبار اتنا بڑھ گیا ہے کہ آئے دن ڈرگس کے پکڑے جانے کی خبریں عام طور پر آتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے افیم کی اسمگلنگ کرنے والے گوروہ کا پردہ فاش کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا۔پانچوں ملزمان بریلی یوپی کے رہنے والے ہیں۔ان کے قبضے سے 105 کلو افیم برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت بین الاقوامی بازار میں 20 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔اسے اب تک کی سب سے بڑی برآمدگی بتایا جارہا ہے۔ پولیس ٹیم کو پتہ چلا کہ گروہ کے ممبر منی پور سے بریلی ، یوپی سے افیم لاتے ہیں۔ یہاں سے دہلی، پنجاب و یوپی کے دیگر حصوں میں سپلائی کرتے ہیں۔ پولیس پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ پانچوں ملزمان نے بولیرو گاڑی خریدی تھی اور انہوں نے جیپ کی پچھلی سیٹ کے پاس چھت میں افیم چھپانے کی جگہ خاص طور سے بنا رکھی تھی۔ منی پور سے آتے ہوئے جیپ کی کئی جگہ چیکنگ ہوتی ہے مگر ملزم پکڑے نہیں جاتے تھے۔ انہوں نے افیم کو ایک ایک کلو کے پیکٹ میں رکھا ہوا تھا۔ ڈرگس میں اتنا پیسہ ہوگیا ہے کہ اب کئی بڑی ہستیاں بھی اس میں شامل پائی جارہی ہیں۔ بات پچھلے سال مارچ کی ہے کینیا سے ممباسا میں افریقہ کے نامی گرامی وکیل کلف اومبیٹا رو پڑے۔ وجہ تھی کہ عدالت نے ان کے موکل بختاش عکس اور اس کے ساتھی وکی گوسوامی کو نشیلی دوا کی اسمگلنگ کے الزام میں مچلکہ پر رہا کردیا تھا۔جس کی امید نہیں تھی۔اس کے ساتھ دو لوگ اور تھے۔ ان چاروں کو 21 دن سے گرفتار کیا ہوا تھا۔ چاروں پر امریکہ میں بھی نشیلی دواؤں کی اسمگلنگ کے الزامات تھے اور انہیں ڈیپوٹ کیا جاتا تھا۔ یہ وکی گوسوامی اور کوئی نہیں گزرے زمانے کی ہیروئن ممتا کلکرنی کی شوہر ہیں۔ حال ہی میں مہاراشٹر میں پکڑی گئی ایفیڈرین وکی گوسوامی کی بتائی جارہی ہے اور ممتا کلکرنی کو بھی اس میں ساتھی ملزم بنانے کی خبر ہے۔ دیش میں اب تک پکڑی گئی نشیلی دواؤں کی سب سے بڑی کھیپ بتائی جارہی ہے۔20 ٹن کی ایفیڈرین کی مالیت 2 ہزار کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔
وکی گوسوامی بنیادی طور سے احمد آباد کا رہنے والا ہے۔ اس کی کہانی احمد آباد میں غیر قانونی طور سے شراب بیچنے سے شروع ہوکر بین الاقوامی ڈرگس مافیہ بننے کی ہے۔ اس کے پاس خود کا جیٹ طیارہ ہے۔ہوٹل وغیرہ ہیں۔ گجرات اے ٹی ایس کے مطابق وکی گوسوامی گجرات کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی آنند گیری گوسوامی کا بیٹا ہے جو15 بھائی بہنوں کے بیچ پلا بڑھا ہے۔ والد آنند گیری کو گجرات میں غیر قانونی طریقے سے شراب بیچنے کے معاملے میں معطل کیا گیا تھا۔ بھارت میں جہاں میڈریکس کی سب سے زیادہ پیداوار ہوتی ہے وہیں افریقی ملکوں میں اس کی سب سے زیادہ کھپت ہوتی ہے اس لئے وکی نے افریقی دیشوں کو اپنا ٹھکانہ بنایا اور طاقتور دوستوں کی بدولت وکی نے ساؤتھ افریقہ میں اپنی اسٹیٹ قائم کرلی ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!