بال ٹو بال پر کرکٹ ورلڈ کپ کا سٹہ

کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے فائنل میں اب صرف کچھ دن ہی باقی ہیں اور پوری دنیا کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں۔ دھڑکتے دل سے لوگوں کو اب اس دن کا انتظار ہے جب فائنل میچ میں دنیا کے دو مہارتھی ایک دوسرے کو ٹکر دیں گے۔ یہ سبھی جانتے ہیں ایسے کھیل مقابلے میں بھاری سٹہ بھی لگتا ہے۔ کرکٹ کے خمار کے درمیان دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے کرکٹ سٹے بازی کا ایک بڑا ریکیٹ پکڑا ہے، ممکن ہے کہ آپ نے سٹے بازی کے ایسے کنٹرول روم کی فوٹو کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ یہی ہے وہ کنٹرول روم جہاں سے سٹے بازوں کو100 سے زیادہ لائنیں دے رکھی ہیں۔ ا س کنٹرول روم سے چل رہی سٹے بازی کے تار دیش کے کئی بڑے شہروں سے جڑے ہوئے بتائے جارہے ہیں۔ کرائم برانچ نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ کرائم برانچ کے جوائنٹ پولیس کمشنر رویندر یادو نے بتایا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کی سٹے بازی کا کنٹرول روم ویسٹ دہلی کے پچھم وہار میں واقع گھر نمبرBG-6/198c سے آپریٹ ہورہا تھا۔ یہاں سے پکڑا گیا ملزم 57 سالہ شانتی سروپ ہے۔کرائم برانچ نے جس وقت چھاپے ماری کی وہاں سے انڈیا۔ بنگلہ دیش کے کوارٹر فائنل میچ پر سٹہ لگ رہا تھا۔ سٹے بازوں کی لائنیں آن تھیں۔ ہتھے چڑھا سٹے باز ورلڈ کپ کے میچوں کی ہر گیند پر داؤ لگا رہا تھا۔ اسے ہر بال کا ریٹ ممبئی سے ملتا تھا۔ کرائم برانچ کو شبہ ہے کہ ممبئی کا سٹے باز دوبئی سے ان پٹ لے رہا تھا۔ کرائم برانچ کو سیکریٹ انپٹ یہ ملا تھا کہ پچھم وہار کے ایک مکان میں انڈیا بنگلہ دیش کے درمیان کوارٹر فائنل میچ میں سیدھے سٹے بازی چل رہی ہے۔ سٹے باز کو رنگے ہاتھ دبوچنے کے لئے کرائم برانچ کے ڈی سی پی ڈی۔ کے گپتا کی سربراہی میں یہاں چھاپہ مارا گیا۔ کمرے کے اندر کانظارہ دلچسپ اور چونکانے والا تھا۔ سٹے باز شانتی سروپ نے لکڑی کی ایک الماری میں کنٹرول روم بنا رکھا تھا۔ اس میں 109 موبائل فون، ایئر فون اور موبائل چارجر کے ساتھ اٹیچ کرکے لگائے ہوئے تھے۔ممبئی کے سٹے باز سے ہر گیند کا ریٹ ملنے کے بعد شانتی سروپ اس کا اعلان کرتا تھا۔ الماری میں لگے فون کے ذریعے جانکاریاں باقی سٹے بازوں تک پہنچتی تھیں۔ اس طرح ہر گیند پر داؤ لگانے کا یہ گورکھ دھندہ جاری تھا۔ پوچھ تاچھ میں شانتی سروپ نے بتایا کہ اسے ہر گیند پر ریٹ مین لائن پرووائڈر سورس (ممبئی میں بیٹھا سٹے باز) دیتا تھا۔ وہ اس ریٹ کو فوراً بازی لگانے والوں تک پہنچاتا تھا۔ کرائم برانچ نے اس کے پاس سے 110 موبائل فون، ایک ایل سی ڈی، ایک لیپ ٹاپ، 81 موبائل چارجر،109 ایئر فون، 1 ہیڈ فون ، 20 ایکسٹینشن کارڈ،2 سیٹپ باکس اور2 چارجنگ بورڈ ضبط کئے ہیں۔ سڈنی میں آسٹریلیا و بھارت کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میچ میں سٹہ بازار میں کافی ہلچل ہے۔اس میچ میں آسٹریلیا کو 32 جبکہ بھارت کو 36 پیسے کا بھاؤ دیا گیا ہے۔ سٹے بازوں کا دوسرا گروپ 45/47 کا بھاؤ دے رہا ہے۔ یعنی دونوں ہی گروپ آسٹریلیا کو ہارکا فیوریٹ مان رہے ہیں۔ یہ ریٹ 1 روپے پر ہے۔ ٹاس پر بھی داؤ لگ رہا ہے۔ آسٹریلیا اگر ٹاس جیتا تو بیٹنگ کرے گا۔ بازار کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنی گیند بازی پر بھروسہ زیادہ ہے۔ ویسے اسکور چیز کرنے میں بھارت کا ریکارڈ اچھا ہے۔ سیمی فائنل کا اسکور282 کے آس پاس رہنے کی امید ہے۔ انگلینڈ جیسے دیشوں میں بیٹنگ لیگل ہے ہمیں بھی اس پر غور کرنا چاہئے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟