ٹرینوں میں لوٹ مار کے بڑھتے واقعات

ٹرین کا سفر کتنا غیر محفوظ ہوتا جارہا ہے یہ جبلپور ۔نظام الدین ایکسپریس ٹرین کے اس واقعہ سے پتہ چلتا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر خزانہ جینت ملیّا اور ان کی اہلیہ سے چلتی ٹرین میں لوٹ مار کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ چلتی ٹرین میں وہ بھی ایئرکنڈیشن ڈبے میں چاقو دکھا کر لٹیروں نے سونے کی چین ،انگوٹھی اور کچھ نقدی لوٹ لی۔ میاں بیوی دہلی آنے کے لئے دموہ سے ٹرین میں سوار ہوئے تھے۔ اپنے تکلیف دہ تجربے کے بارے میں بیان کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے باہر جینت ملیا کی اہلیہ سدھا نے بتایا کہ ہم دہلی آنے کے لئے جبلپور۔ نظام الدین ٹرین میں سفر کررہے تھے اور ہم ٹرین میں دموہ سے سوار ہوئے تھے۔ صبح قریب 4 بجے ہمارے کوچ کے دروازے پر دستک دی گئی، جب میں نے دروازہ کھولا تو ایک شخص خنجر لیکر زبردستی اندر گھس آیا اور اس کے ساتھ چار دیگر لوگ بھی آ گئے۔ سدھا خود بھاجپا کی ورکر ہیں، انہوں نے بتایا پھر انہوں نے میرا پرس ،چین اور انگوٹھی چھین لی۔ وہ میرے شوہر کے پرس میں رکھے پیسے بھی لے گئے ۔ میرے بائیں ہاتھ کی انگلی میں ایک دوسری انگوٹھی تھی جو نہیں نکل پا رہی تھی تو انہوں نے میری انگلی ہی کاٹنے کی دھمکی دی، حالانکہ ان میں سے ایک لٹیرے نے انگوٹھی کو نکالنے کی کوشش کی، لیکن اسے کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لٹیروں نے آس پاس کے کوچ کے مسافروں کو بھی لوٹا۔ آر پی ایف کے ایک رد عمل کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ آر پی ایف کی وجہ سے ہی دیگر مسافر محفوظ رہے۔چین کھینچنے کی وجہ سے ٹرین رکی تھی اور آر پی ایف کے جوان آئے تو لٹیرے بھاگ گئے۔ممبر پارلیمنٹ پرہلاد پٹیل نے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا۔ اس درمیان بھوپال سے ملی اطلاع کے مطابق ریلوے سکیورٹی فورس کے ایک افسر نے بتایا کہ منتری سے لٹیرے قریب 20 سے22 ہزار روپے نقد اور کچھ سونے کے زیورات لے گئے۔ ریلوے کے ترجمان انل سکسینہ کے مطابق ٹرین میں موجود رہے تین آر پی ایف ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ریلوے نے اس واقعہ کی جانچ کے احکامات بھی دے دئے ہیں، ادھر تھانہ دھراعلاقے میں واقع دہلی۔آگرہ ریلوے ٹریک پر ایکسپریس ٹرین کو روک کر بدمعاشوں نے ہتھیاروں کا خوف دکھا کر لوٹ مار کی اور چین کھینچ کر بھاگ گئے۔ گیٹ مین کی اطلاع پر پہنچی جی آر پی ایف تھانہ دھرا میں جانچ کے بعد گاڑی کو آگے روانہ کردیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق نئی دہلی سے چل کر حیدر آباد جا رہی دکشن ایکسپریس کو ہتھیاروں سے مسلح چار بدمعاشوں نے جمعرات کی رات قریب سوا دو بجے تھانہ دھراعلاقے کے گاؤں دھتیا کے قریب گیٹ نمبر 577 پر چین پلنگ پر روک لیا اور ایئر کنڈیشن کوچ نمبرD-2 میں لوٹ مار شروع کردی۔ ریل منتری سریش پربھو کو مسافروں کی حفاظت پر خاص توجہ دینی ہوگی۔ اب تو ایئر کنڈیشن ڈبوں میں گھس کر بھی لوٹ مار ہونے لگی ہے۔ مسافروں کو لٹیروں سے کیسے بچایا جائے یہ ریلوے حکام کے لئے ایک چیلنج ہے۔ فی الحال ریل سفر کرنا خطرے بھرا ہے اور مسافر بھگوان کے بھروسے ہیں۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!