انسپکٹربدریش اور گیتا شرما کا معاملہ خودکشی یا قتل ؟

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے انسپکٹر بدریش دت کی گوڑگاؤں میں ہتیا کی گئی یا پھر انہوں نے خودکشی کی یہ تو تفتیش کا موضوع ہے لیکن ان کی موت سے دہلی پولیس نے اپنے ایک جانباز افسر کو ضرور گنوادیا ہے۔ سنیچر کو وہ اپنی مہلا دوست گیتا شرما کے فلیٹ میں اس کے ساتھ مردہ پایاگیا۔ اسپیشل سیل کے سابق اے سی پی راجبیر کی ٹیم میں کبھی شامل رہے اچھے نشانے باز بدریش کے بائیں کان پر ان کی ہی ریوالور سے گولی لگی تھی جبکہ گیتا کے داہنے کان پر گولی لگی تھی۔ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ بدریش قریب ایک سال سے گیتا کے ساتھ لو ان ریلیشن میں رہ رہے تھے۔ انسپکٹر بدریش دت دہلی پولیس میں سال1991ء میں بطور سب انسپکٹر بھرتی ہوئے تھے۔ بدریش انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کہے جانے والے اے سی پی راجبیر سنگھ اور بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں شریک انسپکٹر موہن چند شرما کی ٹیم کے ممبر رہے ۔ انہیں فون کال پکڑنے کا ماسٹر مانا جاتا تھا۔ وہ سیل کے ایک ایسے تیز طرار افسر تھے جنہوں نے فون پکڑنے کے ذریعے کئی دہشت گردوں اور بدمعاشوں تک پہنچ بنائی۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کو یہ تیسرا جھٹکا لگا ہے۔ اس سے پہلے بھی سیل اپنے دو افسر کھو چکی ہے۔ سیل میں اے سی پی رہے راجبیر سنگھ کو بھی گوڑ گاؤں میں ایک پراپرٹی ڈیلر نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ اس کے بعد2009ء میں بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں انسپکٹر موہن چند شرما شہید ہوگئے تھے۔ دہلی میں سراغ رساں ایجنسی چلانے والی گیتا شرما اور بدریش دونوں اپنے گھر والوں سے الگ رہا کرتے تھے۔ جس طرح سے دونوں ایک سال سے ایک ساتھ رہ رہے تھے اس سے سوال اٹھ رہا ہے کیا ان کے درمیان لو افیئر تھا اور وہ لو ان ریلیشن میں یہاں رہ رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے گیتا کی اپنے شوہر سے کافی پہلے سے طلاق ہوچکی تھی۔ گیتا شرما کا خاندان ممبئی میں رہتا ہے۔ اس کا ایک بیٹا بیرونی ملک میں پڑھ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نہ تو گیتا کی اپنے گھر والوں سے بنتی تھی اور کچھ ایسی ہی بات بدریش کے بارے میں بھی سننے کو ملی ہے۔ گھر والوں سے ناراضگی کے سبب وہ اکثر گھر سے باہر رہتا تھا۔ ڈیوٹی کے بعد اس کا زیادہ وقت گیتا شرما کے پاس ہی گذرتا تھا۔ تعجب کی بات تو یہ ہے کہ فلیٹ میں گولی چلنے کی پڑوسیوں کو بھنک تک نہیں لگی۔ بدریش دت کو ڈیوٹی پر پہنچنے میں دیری ہونے پر اس کے دفتر سے موبائل فون پر کئی کال گئیں۔ کال رسیو نہ ہونے کی صورت میں پولیس سیدھے گوڑ گاؤں کے آر ڈی میں واقع گیتا شرما کے فلیٹ پہنچی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بدریش نے اپنے رشتے کے بارے میں اپنے دفتر میں بھی سب کو بتا رکھا تھا اگر ایسا نہ ہوتا تو پھر پولیس سیدھے آر ڈی سٹی میں واقع گیتا کے فلیٹ پر کیسے پہنچتی؟ حال ہی میں گیتا شرما جعلسازی کے ایک معاملے میں21 دن تک تہاڑ جیل میں رہ کر باہر آئی تھی۔ بتایا جارہا ہے اس نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے فرضی دستاویز تیار کرکے ان پر اہمیت کی حامل معلومات مانگیں۔ آئی بی کی طرف سے بھیجے گئے دستاویز سمجھ کر اسے وہ جانکاری دے دی گئی۔ اس نے ان معلومات کو متعلقہ لوگوں تک پہنچایا۔ جب اس کے بارے میں یہ بات اجاگر ہوئی تو اسے گرفتار کرکے تہاڑ جیل بھیجا گیا۔ ویسے اسپیشل سیل کے حکام کا تنازعات سے ناطہ رہا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی مانی جارہی ہے کہ آئی بی اور را کی طرز پر اسپیشل سیل کے حکام پراندرونی نظر رکھنے والی کوئی مشینری نہیں ہے اس لئے بدریش کی موت قتل بھی ہوسکتا ہے۔گیتا شرما کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ مجرمانہ ذہنیت کی عورت تھی اس وجہ سے یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کہیں اس نے سیل کے انسپکٹرسے دوستی خفیہ معلومات حاصل کرنے کے لئے تو نہیں کی تھی؟ بتایا جارہا ہے کہ سپاری دے کر مارے جانے والے ارب پتی بسپا لیڈر دیپک بھاردواج سے بھی گیتا کے تعلقات رہے۔ دیپک قتل کانڈ میں بھی اس سے پوچھ تاچھ ہوئی تھی۔ اس کے باوجو انسپکٹر بدریش سے تعلقات قائم تھے۔ بدریش کا قتل کیا گیا یا اس نے خودکشی کی اس کا خلاصہ تو آنے والے دنوں میں جانچ پوری ہونے پر ہوگا۔ فی الحال دہلی پولیس اسپیشل سیل کا ایک اوجانباز افسر کم ہوگیا۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!