زیادہ سیٹوں کو متاثر کرے گا سوشل میڈیا

سوشل میڈیا کی اہمیت مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ جہاں آپسی رابطے کا یہ ایک بڑا ذریعہ بن گیا ہے وہیں اس کی اہمیت سیاست میں بھی بڑھتی نظر آنے لگی ہے۔ وسنت وہار گینگ ریپ کیس میں ہم نے دیکھا کہ کس طرح فیس بک اور ٹوئٹر پر پورے دیش ہی نہیں دنیا میں بیداری پیدا کرنے کا کام کیا ہے۔ حالانکہ اس کا مثبت اثر بھی کافی سامنے آیا ہے ۔’آئی آر آئی ایل نالج فاؤنڈیشن‘ اور انٹرنیٹ اینڈ موبائل ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ایک تازہ جائزے میں دعوی کیا گیا ہے جس میں سوشل میڈیا دیش کی 160 لوک سبھا سیٹوں کے نتیجوں پر تجزیہ کرے گا۔سوشل میڈیا مہاراشٹر میں سب سے زیادہ26 لوک سبھا سیٹوں کو متاثر کرے گا اسکے بعد گجرات17 کا نمبر آتا ہے۔ ان پارلیمانی سیٹوں کے نتیجوں پر سوشل میڈیا کا سب سے زیادہ اثر پڑ سکتا ہے جہاں فیس بک یوزرس کی تعداد پچھلے لوک سبھا چناؤ میں کامیاب امیدواروں کی جیت کے فرق سے زیادہ ہے یا جہاں کل ووٹروں میں 10 فیصدی سے زیادہ فیس بک یوزر ہیں۔ مطالعے کے مطابق سوشل میڈیا اترپردیش کی 14، کرناٹک کی 12، تاملناڈو12، آندھرا 11 اور کیرل کی10 سیٹوں کو متاثرکرے گا۔ راجدھانی کی7 اور مدھیہ پردیش کی 9 سیٹوں کے نتائج پر اس کا اثر پڑنے کا امکان ہے۔ ہریانہ، پنجاب ، راجستھان میں5-5 سیٹیں جبکہ بہار ، چنڈی گڑھ ، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ و مغربی بنگال کی 4-4 سیٹوں پر اثر پڑنے والا ہے۔ سوشل میڈیا زبردست اثر ڈالنے کے لئے عوام نے سیدھے جڑنے کی کوشش کرے گا یا اپنی ساکھ کو مقبول بنانے کی کوشش کرے۔ آنے والے چناؤ میں سوشل میڈیا کا استعمال بڑھ جائے گا۔ پچھلے دنوں گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی دہلی آئے تھے۔ بھاجپا کو دئے چناوی منتروں میں سے ایک سوشل میڈیا کی بڑھتی اہمیت کے بارے میں بھی منتر دیا تھا۔ مودی نے اپنے چناوی نسخوں و تجاویز میں کہا کہ پچھلے لوک سبھا چناؤ میں کانگریس کو11 کروڑ ووٹ ملے تھے اگلے چھ مہینے میں دیش میں موبائل اورا نٹرنیٹ کا استعمال کرنے والے لوگ14 کروڑ ہوجائیں گے۔ ان کو اپنی طرف بھاجپا لائے آج کی پوزیشن یہ ہے کہ نریندر مودی سوشل میڈیا کی 11 بڑی ویب سائٹوں پرنہ صرف موجود ہے بلکہ پوری سرگرمی کے ساتھ اپنی بات رکھ رہے ہیں۔دنیا کی سب سے مقبول سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر مقبولیت کے معاملے میں نریندر مودی مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے آگے ہیں۔ فیس بک پر مودی کے سرکاری پیج کو 1490818 لوگوں نے پسند کیا جبکہ 125629 لوگوں نے ان کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ مودی کا پیج سب سے زیادہ امریکہ میں دیکھا جاتا ہے۔ مائیکرو ڈائلنگ ویب سائٹ پر بھی نریندر مودی بیحد سرگرم ہیں جہاں ان کے 1459356 فال اوور ہیں۔ مودی کی مقبولیت کا پتہ اس بات سے لگتا ہے کہ انہوں نے اب تک 2276 بار ٹوئٹ کیا ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!