سونیا گاندھی کے غیر ملکی دوروں پر خرچے1880 کروڑ رپر واویلا


گجرات میں چناوی بگل بج چکا ہے۔اسمبلی چناؤ دو مرحلوں میں ہونے ہیں۔182 سیٹوں کے لئے13 اور 17 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ گنتی20 دسمبر کو ہوگی۔ چناؤ کے اعلان سے ٹھیک پہلے نریندر مودی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی پر زبردست حملہ کیا ہے۔ سونیا کے گجرات دورہ سے پہلے مودی کی سیاسی ترپ چال کی وجہ سے یہاں کے سیاسی ماحول میں طوفان آگیا ہے۔ مودی نے دعوی کیا ہے کہ سونیا گاندھی کے علاج کے لئے غیر ملکی دوروں میں 1800 کروڑ روپے سے زیادہ مرکزی حکومت نے خرچ کئے ہیں۔ ساتھ ہی مودی نے یہ بھی کہہ دیا اگر ان کی معلومات غلط ہوں تو وہ پبلک طور پر سونیا گاندھی سے معافی مانگ لیں گے لیکن وہ اس سوال پر قائم ہیں دیش کو یہ جاننے کا حق ہے کہ سونیا گاندھی کے علاج پر کتنا پیسہ خرچ ہوا؟ مودی نے کہا کہ12 جولائی کو ایک اخبار میں شائع رپورٹ کی بنیاد پر انہوں نے یہ دعوی کیا ہے۔ مودی کے مطابق یہ رپورٹ اطلاعات حق قانون کے تحت ہریانہ کے حصار میں ایک نوجوان آر ٹی آئی رضاکار رمیش ورما کی عرضی پر سرکار سے ملی معلومات پرمبنی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک سرکار یا سونیا گاندھی نے اس رپورٹ کی تردید نہیں کی ہے۔ مودی نے مرکز پر برستے ہوئے سوال اٹھایا کیا یہ رقم سرکاری خزانے سے خرچ نہیں کی گئی تھی؟ اس رقم سے تو ہم پورے گجرات ریاست کے لئے بجلی پیدا کرسکتے تھے۔ آر ٹی آئی رضاکار رمیش ورما کو آر ٹی آئی کے ذریعے سونیا گاندھی کے علاج کی جو تفصیل ملی ہے اس کے مطابق 7 غیر ملکی دوروں کے وقت خاطر داری پر ہندوستانی سفارتخانے نے قریب80 لاکھ روپے خرچ کئے۔ جوہانسبرمیں1406650 روپے، لندن 3 اکتوبر 2007 ،282913 ،(15 سے26 مارچ) 2011، لندن3591970 روپے، بروسیلز(9 سے12 نومبر2006 ) 8573 روپے، میونخ (8 سے10 جون 2007) 39384 روپے، شنگھائی(29 اکتوبر 2007 )1414573 اور بیجنگ (7 سے 9 اگست 2008 ) 1257793 ۔کانگریس نے مودی کے الزامات کا ابھی تک کوئی سیدھا جواب نہیں دیا لیکن سونیا گاندھی نے اپنی ریلی میں اتنا ضرور کہا کہ وہ مودی کے کسی بیان کا جواب دینا نہیں چاہئیں گی۔ ادھر کانگریس جنرل سکریٹری دگوجے سنگھ نے مودی پر حملہ کرتے ہوئے ان کا موازنہ ہٹلر کے پروپگنڈہ وزیر گوئبلس سے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس نے مودی کو نازی اسٹائل میں تربیت دی ہے اور وہ گمراہ کن پروپگنڈہ کرنے کے ماہر ہیں۔ دگوجے نے ٹیوٹر پر لکھا ہے کہ سنگھ اپنے رضاکاروں کوٹریننگ دیتا ہے کہ جھوٹ بولو، ضرور ضرور سے بولو اور بار بار بولو۔ کیا اس سے گوئبلس کی یاد نہیں آتی۔ خود سونیا گاندھی نے بدھوار کو گجرات کے راجکوٹ میں اسمبلی چناؤ کا بگل بجاتے ہوئے وزیر اعلی نریندر مودی اور بھاجپا پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ کانگریس صدر نے مہنگائی اور کرپشن و خوردہ بازار میں ایف ڈی آئی جیسے اشوز پر منموہن سرکار کا بچاؤ کیا لیکن اپنے غیر ملکی دورے پر سرکاری خزانے سے1880 کروڑ روپے خرچ کئے جانے سے متعلق مودی کے الزامات سے کنارہ کرلیا۔ اپنی تقریر میں سونیا نے مودی کا سیدھا نام تک نہیں لیا۔ ریٹیل مسئلے کا ذکر کرنے کے بعد انہوں نے کہا جب ہم دیش کے مفاد میں قدم اٹھاتے ہیں تو ہمارے اوپر طرح طرح کے حملے ہوتے ہیں۔ ہم نے پہلے کبھی بھی اس کی پرواہ نہیں کی ہے اور نہ آگے کریں گے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!