لو ، پراپرٹی اور دھوکہ:لیلیٰ کی سچی فلمی کہانی
گذرے زمانے کے سپر اسٹار راجیش کھنہ کے ساتھ 2008 میں فلم وفا میں دکھائی دینے والی لیلیٰ خان کا فلمی کیریئر جتنا چھوٹا رہا اتنی ہی چھوٹی اس کی زندگی بھی رہی۔ اس قتل کانڈ میں نہ صرف لیلیٰ اور ان کی ماں نے جان گنوائی بلکہ خاندان کے دیگر افراد بھی مارے گئے۔ ممبئی کرائم برانچ نے ڈیڑھ سال سے لاپتہ پاکستانی نژاد بالی ووڈ اداکارہ لیلیٰ خان اور ان کے خاندان کے قتل کی گتھی سلجھانے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے ناسک میں لیلیٰ کے فارم ہاؤس میں ملی چھ ڈھانچوں کی برآمدگی کے بعد یہ دعوی کیا ہے ۔ ان چھ انسانی ڈھانچوں میں سے پانچ خواتین کے اور ایک مرد کا ہے۔ان میں سے تین کے سر پر نشان ہیں۔ استعمال ہوئے تیز دھار چاقو اور لوہے کی چھڑ برآمد بھی ہوئی ہے۔ لیلیٰ کی ماں کے تیسرے شوہر پرویز ٹاک نے پولیس کو بتایا کہ پچھلے سال 7فروری کی رات کو انگت پوری فارم ہاؤس پر ان کا سلینا سے زبردست جھگڑا ہوا تھا۔ غصے میں اس نے کسی چیز کو سلینا کے سر پر مارا جو ان کی موت کا سبب بنی۔ سلینا پر ہوئے حملے اور ان کی چیخ سن کر فارم ہاؤس پر موجود خاندان کے دیگر افراد لیلیٰ (30 سال) ان کی بڑی بہن ازمینہ (32 سال) اور ان کے جڑواں بھائی ،بہن زارا اور عمران (25 سال) اور ایک اور رشتے دار ریشمہ موقعہ واردات پر دوڑے چلے آئے یہ دیکھ کر پرویز نے چوکیدار شاکر حسین وانی (جو کشتواڑ کا رہنے والا ہے) کو اندر بلایا۔ شاکر کو پرویز نے دو مہینے پہلے فارم ہاؤس میں رکھا تھا۔ دونوں نے مل کر پہلے عمران پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا، بعد میں انہوں نے عورتوں کو ایک ایک کرکے راڈ اور چاقو سے حملے کرکے مار ڈالا۔ ٹاک کے مطابق قالین اور چادر و کپڑوں سے ڈھک کر لاشوں کو دفنایا گیا تھا جس سے جانوروں تک ان کی خوشبو نہ پہنچے اور انہیں باہر نہ نکالیں۔ بعد میں انہوں نے ثبوت مٹانے کیلئے فارم ہاؤس کے ایک حصے کو جلا ڈالا۔ قتل کا مقصد تھا لیلیٰ کی پراپرٹی، لیلیٰ کی ماں سلینا نے اپنے دوسرے شوہر آصف شیخ کو انگت پوری کے فارم ہاؤس اور ممبئی میں واقع پراپرٹی کا نگراں بنانے کافیصلہ کرلیا تھا یہ بات ان کے تیسرے شوہر پرویز کو اچھی نہیں لگی اس لئے اس نے قتل کانڈ کو انجام دیا۔ تین شادیاں کرنے والی لیلیٰ کی ماں کا دوبئی میں بسنے کا ارادہ تھا۔ ان کے خاندان کے پاس بڑی پراپرٹی اور قتل کرنے والے پرویز کو یہ لگنے لگا کہ اسے دھوکہ دیا جارہا ہے۔ کل ملاکر ایک کرائم تھرلر فلم کے لئے جو مسالہ چاہئے وہ اصل زندگی کی اس کہانی میں ہے۔
ویسے اپنے آپ کو سخت سزا سے بچانے کیلئے پرویز ٹال پولیس کو یہ کہہ رہا ہے کہ اس نے پراپرٹی پانے کیلئے کسی سازش کے تحت قتل نہیں کیا تھا۔ اس کا فارم ہاؤس پر سلینا سے جھگڑا ہوا تھا اور اس نے غصے میں قتل کئے ہیں لیکن یہ دلیل پولیس کے گلے شاید ہی اترے۔ لیلیٰ خان کے قتل کا راز کھل کگیا ہے لیکن کم لوگوں کو معلوم ہے کہ اس گتھی کو سلجھانے میں لیلیٰ کی دو بلیوں نے پولیس کی مدد کی تھی۔ لیلیٰ کبھی بھی ان بلیوں سے الگ نہیں رہتی تھی۔ جب پڑوسیوں نے ان بلیوں کو کھانے کیلئے بھٹکتے دیکھا تو انہیں شک ہوا اور راز کھلا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں