بچوں کو پیزا،برگر کم ہندوستانی کھانا زیادہ دیں
ہر ماں باپ کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یہ جنک فوڈسے بچائیں۔یہ پیزا، برگر آج کل بچوں کی سب محبوب غذا مانی جارہی ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ان کا استعمال بالکل بند کردیا جائے بلکہ ان کا روز بروز کھانا ، بچوں کی صحت کے لئے نقصاندہ ہوسکتا ہے۔ آئے دن یہ سروے آتے رہتے ہیں کہ اس جنک فوڈ کے سبب بچوں میں ذیابیطس کا مرض بڑھ رہا ہے۔ عالمی صحت تنظیم کی ایک رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نمک برگر، پیزا ،فرینچ فرائی اور فرائی چکن میں ہوتا ہے۔ اگر آپ کو تیز نمک کھانے کی عادت ہے تو چوکس ہوجائیں کیونکہ یہ آپ کے دل اور جسم کو بایو کیمیکل سسٹم کو خراب کرسکتا ہے۔ لیڈی ہارڈنگ کی ایک ڈاکٹر مونیکا سود کے مطابق ایک دن میں صحت مند شخص کو دوملی گرام سے زیادہ نمک کا استعمال نہیں کرناچاہئے۔ امریکی جنرل آف ہائیپرٹینشن کے مطابق فاسٹ فوڈ میں ضرورت سے زیادہ نمک (سوڈیم) کی مقدار ہوتی ہے جس سے دل کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ زیادہ نمک سے ہائی بلڈ پریشر، وقت سے پہلے موت کا اندیشہ ہوتا ہے۔ بھارت میں ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے کی ایک بڑی وجہ ضرورت سے زیادہ نمک کا استعمال ہے۔ زیادہ نمک کھانے سے خون کی نسوں میں پانی کے ذرات کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے جس سے خون کے دوران میں رکاوٹ آتی ہے اور دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے سبب بلڈ پریشر کا مرض پیدا ہوجاتا ہے۔ جسم میں موجود سوڈیم پیشاب میں چلا جاتا ہے اس سے گردے پر مضر اثر پڑتا ہے۔ گردے میں پتھری بننے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔اس سے گردہ فیل ہونے کا بھی خطرہ بنا رہتا ہے۔ زیادہ نمک کے استعمال سے دل کمزور ہوسکتا ہے۔ جسم میں نمک کی مقدار زیادہ ہونے سے دل کو اپنا کام کرنے میں زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے جس سے دل میں سوجن بڑھ جاتی ہے اور دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایک مطالعہ میں پایاگیا ہے کہ پیزا، برگر سے ہندوستانی کھانے بہتر متبادل ہیں۔ اس کے مطابق فاسٹ فوڈ میں مقرر نمک مقدار سے تین گنا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ہندوستانی کھانوں میں کم نمک کا استعمال ہوتا ہے۔ لیور پول جون موروس یونیورسٹی کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ پیزا میں سب سے زیادہ نمک کی مقدار قریب 9.45 گرام ہوتی ہے۔ یہ وہیں چائنیز فوڈ میں اوسطاً8.1 گرام ، کباب میں 6.2 گرام جبکہ ہندوستانی کھانوں میں یہ 4.7 گرام اور انگلینڈ کے کھانوں میں 2.2 گرام نمک کی مقدار ہوتی ہے۔ مطالعہ کے مطابق پیزا میں اوسطاً12.94 گرام نمک ہوتا ہے جبکہ سی فوڈ پیزا میں 11 گرام نمک ہوتا ہے۔ فاسٹ فوڈ میں نمک کی مقدار کا پتہ لگانے کے لئے یہ پہلا مطالعہ سامنے آیا ہے۔ اس لئے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو ضرورت سے زیادہ پیزا ،برگر و چائنز فوڈ نہ کھلائیں اور ہندوستانی کھانے اور سبزی وغیرہ کی زیادہ عادت ڈالیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں