سونالی فوگٹ کا قتل کیا سیاسی سازش ہے ؟

بھاجپا نے اداکارہ سونالی فوگٹ کی موت کا معاملہ الجھتا رہا ہے ۔رشتہ داروں نے ان کے پی اے سدھیر سانگوان و ان کے دوست سکھوندر سانگوان پر جائداد ہڑپنے اور سیاسی سازش رچتے ہوئے قتل کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ سونالی کے بھائی رنکو نے سدھیر پر کھانے میں نشیلی چیز دیکر بد فعلی کر نے اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے جیسے سنگین الزام لگائے ہیں ۔ اس بارے میں انہوں نے گوا پولیس میں چار صفحات پر مشتمل شکایت درج کرائی اور کاروائی کی مانگ کی تھی ۔تازہ خبر کے مطابق پی اے سدھیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس درمیان اپوزیشن پارٹیوں نے سونالی کی موت کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کی ہے ۔ دوسری طرف گوا کے وزیر اعلیٰ ایم پرمود ساونت نے کہا کہ ابتدائی جانچ رپورٹ میں موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنے بتائی جا رہی ہے اور پولیس نے اسے غیر فطری موت کا کیس درج کیا ہے ۔ سونالی فوگٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لاش پر کئی چوٹ کے نشان کا سامنے آنے کے بعد گوا پولیس نے جمعرات کے روز ان کے دونوں معاونین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ایک سینئر پولیس افسر نے راجدھانی پنجی میں بتایا کہ اداکارہ سونالی کی موت سے جڑے معاملے میں آئی پی سی کی دفعہ 302( قتل ) جوڑی گئی ہے ۔فوگٹ کے ساتھ سدھیر سانگوان اور سکھوندر کو معاملے میں ملزم بنا یا گیا ہے ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اس بات کا اندیشہ ہوتا ہے کہ ان کا قتل کیا گیا ہے؟ کیوں کہ ان کے جسم پر کئی جگہ چوٹ کے نشان ہیں ۔ ادھر ان کے گھر والے پہلے ہی دن سے کہہ رہے تھے کہ انہیں سدھیر اور سکھوندر پر شبہ ہے ۔ سونالی کے بہنوئی امن پونیا کا الزام ہے کہ قتل سیاسی سازش کے تحت کیا گیا ہے ۔ سدھیر اس میں مہرا ہے ادھر انجنا ناتھ انچارج پیرل دسائی ملزمان سے سختی سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں ۔ کیا سونالی فوگٹ کی موت کا معمہ کبھی کھلے گا؟ یا پھر اس ٹائپ کے مقدموں کی طرح دبا دیا جائے گا؟ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!