کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا!

بھارت جوڑو یاترا کی پوری تیاریاں ہو گئیں ہیں ۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 7ستمبر کو کنیا کماری سے اس یاترا کی شروعات کریں گے ۔ پارٹی نے بھارت جوڑو یاترا سے متعلق لوگوں کو ٹیگ لائن ،ویب سائٹ اور بک لیٹ بھی جاری کر دی ہے ۔ یہ یاترا 12ریاستوں اور دو مرکزی حکمراں ریاستوں سے ہوتے ہوئے قریب پانچ ماہ میں کنیا کماری سے کشمیر تک کا سفر طے کرے گی ۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش اور دگ وجے سنگھ نے منگل کے روز مشترکہ طور پر پارٹی ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دیش میں اقتصادی بحرانوں اور سماجی پولرائزیشن و سیاسی بٹوارے کے پیش نظر یہ یاترا ضروری ہے ۔یہ یاترا ملک کے مفاد میں ہے ۔ ہم اس یاترا کو پارٹی لائن نہیں بننا دینا چاہتے اسلئے یاترا میں کانگریس کے بجائے ترنگا جھنڈا ہوگا ۔ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ 3570کلو میٹر لمبی اس یاترا کی ٹیگ لائن ’ملے قدم ،جڑے وطن ‘ہوگی ۔ 100لوگ شروع کے آخر تک پد یاترا کریں گے ۔ یہ سوال کئے جانے پر کہ کیا راہل گاندھی پوری یاترا میں حصہ لیں گے؟ رمیش نے کہا کہ 7ستمبر کی شروعات کے وقت راہل گاندھی موجود رہیںگے باقی جانکاری بعد میں دی جائے گی۔دگ وجے سنگھ نے بتایا کہ اس دیش میں نفرت کا ماحول بنا ہوا ہے ، سسٹم ہندوستانی آئین کے بر عکس کام کر رہا ہے، مہنگائی ،بے روزگاری بڑھ رہی ہے ۔اقتصادی وسماجی دوریاں بڑھتی جا رہی ہے ،مذہبی نفرت پھیلائی جا رہی ہے ۔ ایک دوسرے کی عقیدت پر سوالیہ نشان لگا یا جا رہا ہے ۔ایسے ماحول میں بھارت جوڑو یاترا کیلئے ضروری ہے ۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کانگریس کی نظر 2024کے لوک سبھا چناو¿ پر ہے ۔بھارت جوڑو یاتر اکو پارٹی لوک سبھا چناو¿ سے پہلے بڑے رابطہ عامہ مہم کے طور پر دیکھ رہی ہے ۔یاترا کا راستہ بھی چنا و¿ کو دھیان میں رکھتے ہوئے طے کیا گیا ہے ۔پارٹی کو نارتھ انڈیا کے مقابلے چناو¿ میں ساو¿تھ انڈیا کی ریاستوں سے زیادہ امید ہے ۔ یاترا میں نامل ناڈو، کیرل ، کرناٹک ،آندھرا پردیش اور تلنگانہ شامل ہے ۔ بھارت جوڑو یاتراکو سب سے زیادہ وقت جنوبی ریاستوں میں لگے گا۔ پوری یاترا کے دوران کل 22اہم ترین مقام چنے گئے ہیں ان میں 9مقام ساو¿تھ انڈیا میں ہیں ۔ اس کے ساتھ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بھی یاترا کا لمبا سفر طے کرے گی ۔ مدھیہ پردیشن ، راجستھان و کرناٹک میں اگلے برس اسمبلی چناو¿ ہے ۔حالاںکہ یہ یاترا گجرات ،ہماچل سے ہوکر نہیں گذرے گی۔ ساو¿تھ انڈیا خاص کر تامل ناڈو ، کیرل ،کرناٹک ،آندھراپردیش اور تنلگانہ میں لوک سبھا کی 129سیٹیں ہیں ۔سال 2019کے چناو¿ میں کانگریس ان میں سے صر ف 28سیٹیں ہی جیت سکی ۔جبکہ بھاجپا 29سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی ۔ بھاجپا نے اکیلے کرناٹک میں 25سیٹیں جیتی تھی ایسے میں کرناٹک میں کانگریس پارٹی کیلئے یہ یاترا اہم ہے ۔ ویسے بھی بھارت جوڑو یاترا سے کانگریس کو مضبوط ہونے کی امید ہے ۔ اگر ورکروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تو یقینی طور سے یہ پارٹی کیلئے ایک بوسٹر ڈوز ہوگی ۔ اس سے راہل گاندھی کو بھی ذاتی فائدہ ہو سکتاہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟