مرکز کی مداخلت کے بغیر ہو چناو ¿!

راجدھانی دہلی میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن چنا و¿ کو لیکر عام آدمی پارٹی نے سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دی ہے۔ پارٹی نے کہا کہ مرکزی سرکار کی مداخلت کے بغیر دہلی میں آزادانہ و منصفانہ اور فوری طریقے پر چنا و¿ کرانے کی مانگ کی ہے۔ واضح ہوکہ پچھلے ہفتے دہلی الیکن کمیشن نے ایم سی ڈی چناو¿ کے تاریخوں کا اعلان آخری لمحے پر ٹال دیا تھا ۔ سپریم کورٹ میں عام آدمی پارٹی نے کہا کہ میونسپل چنا و¿ کو وقت پر کرایا جائے ۔ اورچنا و¿ کا پروگرام مر کزی سرکار سے بات چیت کی بنیاد پر ٹالا نہیں جانا چاہیے ۔مرکزی سرکار نے تینوں ایم سی ڈی کو ایک کرنے پر بات چیت کی تھی ۔اس کا اثر چناوی پروگرام پر پڑنا نہیں چاہیے تھا ۔بتاد یں چناو¿ کی تاریخوں کے اعلان سے ٹھیک پہلے ریاستی چناو¿ کمیشن اور لیفٹننٹ گورنر کے ذریعے مرکزی سرکار کا خط ملا تھا ۔خط میں کہا گیا تھا کہ مرکزی سرکار تینوں کارپوریشنوں کو پھر سے ایک کرنا چاہتی ہیں اوراس بارے میں لوک سبھا پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جائے گا ۔اس لئے ابھی چناو¿ نہیں کرائے جائیں۔ریاستی چناو¿ کمشنر ایس کے سریواستو نے کہا کہ آئینی ادارہ ہونے کے ناطے چناو¿ کمیشن اس تجویز کو ماننے کے لئے مجبور نہیں ہے ۔لیکن اگر کسی فریق سے کوئی جانکاری ملی ہے تو اس پر غور کرنا ضروری ہے ابھی چناو¿ کتنے دن کے لئے ٹالے گئے ہیںیہ بھی صاف نہیں ہے ۔مرکزمیں حکمراں بھاجپا سرکار نے تینوں کارپوریشنوں کو ایک کرنے سے متعلق تجویز پر منظوری دے دی ہے ۔لیکن عام آدمی پارٹی اس کی نیت سے اتفاق نہیں رکھتی اور وہ چا ہتی ہے کہ چناو¿ وقت پر ہوں جس سے جنتا اپنا نیتا چن سکیں ۔سپریم کورٹ میں ابھی اس معاملے کی سماعت ہونی ہے ۔مگرعآپ کے لیڈران کو کورٹ سے امید ہے اس لئے ورکروں کو ھدایت دے دی گئی ہے کہ وہ اپنی چناو¿ کی تیاریاں جاری رکھیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!