این سی بی سے ثمیر وانکھڑے کی چھٹی !
نا رکوٹکس کنٹرو ل بیورو کے ممبئی زون کے چیف ثمیر وانکھڑے اب ریوینو انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ کے ڈائر کٹر جنرل کو اپنی رپورٹ کریں گے ۔ این سی بی میں ان کام کی میعاد پیر کو ختم ہوگئی ۔بالی ووڈ میگا اسٹا ر شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ڈرگس معاملے میں گرفتا ر کر نے کے بعد ثمیر وانکھڑے کو کافی نقطہ چینی کا سامنا کر نا پڑا تھا ۔آرین خان کیس کے دوران ثمیر وانکھڑے کو ان کے ڈپوٹیشن میں چار مہینے کی توسیع دی گئی تھی جو 31دسمبر کو ختم ہوگئی ثمیر کا کہنا تھا کہ ان کی اگلی پوسٹنگ سرکا ر کو طے کرنی ہے وانکھڑے کے خلاف کئی پریس کانفرنس کرنے والے این سی پی نیتا نواب ملک نے یہاں تک الزام لگا دیا تھا کہ بی جے پی نیتا و¿ں کی پیر وی کے سبب وانکھڑے کا این سی بی سے تبادلہ نہیں ہوا ہے اس کے علاوہ وہ ثمیر وانکھڑے کی ذات اور مذہب پر بھی سوال اٹھا تے رہے ہیں ۔اس کے بعد ثمیر وانکھڑے نے ہائی کورٹ میں ملک کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی دائر کیا تھا ثمیر وانکھڑے کی دوخواست پر آرین خا ن معاملے کی جانچ این سی بی کے سینئر افسران کو سونپی گئی ۔وانکھڑے کی کام کی میعاد ختم ہوتے ہی معا ملہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر نے لگا اور اس درمیا ن کچھ نے وزار ت داخلہ سے انہیں ایک اور توسیع دینے کی درخواست کی ۔اس دوران آرین خان معاملے میں چار ج شیٹ ابھی ممبئی کورٹ میں دا خل نہیں ہوئی ہے ۔این سی بی ذرئع نے کہا کہ انہوں نے چارج شیٹ ڈرافٹ تیا ر کر لیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ چارج شیٹ وانکھڑے کے ذریعے دائر کی جائے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں