سات لاکھ کا انعامی بد معاش کالا جڑھیڈی گرفتار!

دہلی این سی آر سمیت کئی ریاستوں میں خوف کی علامت بنا بہت انتہائی مطلوب بد معاش اورسات لاکھ کا انعامی سندیپ عرف کالا جڑھیڈی کو دہلی پولس کی اینٹی ٹیریر یونیٹ نے جمعہ کو گرفتار کر لیا اس کو مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر سہارنپور سے دبوچا گیا اس کی گرفتاری کی تصدیق اسپیشل سیل کے کاو¿نٹر انٹیلی جنس یونٹ کے ڈی سی پی منیش چندرا نے کی ہے کالا پر دہلی پولس نے ماکوکا بھی لگایا ہوا ہے وہ سونی پت کے علاقے جڑھیڈی گاو¿ں کا رہنے والا ہے پولس کو شبہہ تھا کہ کالا بیرونی ملک میں بیٹھ کر گینگ چلا رہا ہے لیکن اسکے ہریانہ میں چھپے ہونے کی خبر ملی توپولس تلاش میں لگ گئی جڑھیڈی کا نام پہلوان ساگر دھنکڑ قتل واقعے کے بعد بھی سرخیوں میں آیا تھااس کے بھانجے سونو چہل کی سشیل پہلوان اور اس کے ساتھیوں نے پٹائی کی تھی اس کے بعد کالا نے سشیل کو انجام بھگتنے کی دھمکی دی تھی اب کالا سہارنپور سے گرفتار ہوگیا ہے پولس اب اس سے پوچھ تاچھ کر یہ پتہ لگانے میں لگی ہے کہ اس کے ساتھی وریندر پرتاپ عرف کالی رانا کا ٹھکانہ کہاں ہے کالی رانا گینگ کے لوگوں کے سندیش جڑھیڈی تک پہونچا تا ہے اور اس کی لوکیشن تھائی لینڈ میں یا کہیں اور ہے اس کا پتہ لگایا جار ہا ہے دوسرا ساتھی بد معاش گولڈی برار کینیڈا میں بیٹھ کر گینگ کے آپریشن سے جڑا ہے پچھلے دس مہینے میں کالا جڑھیڈی گینگ نے دہلی ہریانہ پنجاب راجستھان میں 25سے زیادہ وارداتوں کو انجام دے چکا ہے گینگ اسٹر لارینس بشنوئی کا بھی خاص ہے اور یہ دونوں ملک کر سو سے زیادہ کے بد معاشوں کا گینگ چلا رہے ہیں اسی سال 25مارچ کو گینگ نے بد معاش کلدیپ فوجا کو جی ٹی بی اسپتال سے پولس حراست سے بھگایا تھااور کالا فروری 2020میں فریدآباد میں پولس حراست سے بھاگ گیا تھاپولس کو نتی کمار نام کے بد معاش نے بتایا تھا کہ کالا جڑھیڈی ہریانہ میں چھپا ہوا ہے اسپیشل سیل نے اس سے پہلے جڑھیڈی گینگ کے کئی لوگوں کو گرفتار کیا لورینس بشنوئی گینگ کی کمان بھی جڑھیڈی ہی سنبھال رہا تھا کیونکہ رنگداری اور لوٹ واردات کے معاملے میں جیل میں بند ہے ہم دہلی پولس کو بدھائی دینا چاہتے ہیں انہوں نے اس شاندار کام کو انجام دیا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!