یو این سلامتی کونسل کی صدارت کرنے والے پہلے وزیر اعظم ،مودی!
بھارت نے اتوار کو ماہ اگست کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے اس دوران سمندی حفاظت قیام امن اور دہشت گرد مخالف جیسے اہم ترین پروگرام کا انعقاد ہوگا وزیر اعظم اسی کے ساتھ اقوام متحدہ سلامتی کونس کی میٹنگ کی صدارت کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہونگے اقوام متحدہ میں بھارت کے سفیر ٹی ایس تری مورتی نے کونسل میں اپنے عہد کے دوران بھارت کو اس کی ممبر سپ کے لئے فرانس کا شکریہ اداکیا پہلے عہدکے دن ٹی ایس تری مورتی نے مہانہ کے پروگرام پر جوائنٹ پریس کانفرنس کریں سے اس پروگرام کے تحت تری مورتی اقوام متحدہ کو کونسل کے کام پر ایک بریفنگ بھی دیں گے ۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے سابق مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے کہا یہ یو این ایس سی میں ہمارا آٹھواں پروگرام ہے 75سال میں یہ پہلی بار ہے جب ہندوستانی سیاسی لیڈر شپ نے پندرہ نفلی اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے ایک پروگرام کی صدارت کرنے کا فیصلہ لیا ہے اکبر الدین نے کہا کہ نریندر مودی پہلے وزیر اعظم ہونگے جو سیکورٹی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرنے والے ہوں گے مودی ویڈیو کونفرنس سے صدارت کریں گے جبکہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور خارجہ سکریٹری شریملا نیو یارک جائیں گے پاکستان کے محکمہ خارجہ نے امید جتائی ہے کہ بھارت اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے صدر کے طور پر اپنے مہینے بھر کے عہد کے دوران منصفانہ طور سے کام کرے گا ۔پاکستان کو امید ہے کہ بھارت طے قواعد کی بھی تعمیل کرے گا ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں