بال سپریو نے کیوں لیا سیاست سے سنیاس؟
حال ہیں میں مودی کیبنٹ سے ہٹائے گئے آسم سول پارلیمانی حلقہ سے بھاجپا ایم پی بابل سپریو نے سیاست اور ایم پی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔فیس بک پوسٹ پر پہلے انہوں نے یہ بھی کہا وہ صرف بی جے پی کو پسند کرتے ہیں اور وہ کسی بھی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے ۔سابق وزیرمملکت ماحولیات بابل سپریو نے یہ بھی کہا کہ ان کے فیصلے کا تعلق وزارت سے ہٹائے جانے سے نہیں ہے اور انہوں نے اپنے دوسری پوسٹ میں یہ لائنیں غائب تھیں کہ وہ کسی دیگر پارٹی میں نہیں جارہے اس سے اشارے ملتے ہیں کہ سیاست سے ان کا سنیاس صرف کچھ وقت کے لئے ہوگا تب تک وہ اپنے امکانی پلان پر غورکر لیں گے ۔پچھلے دنوں جب انہیں کیبنٹ سے ہٹایا گیا تھا توانہوں نے ٹوئیٹ کرکے کہا تھا کہ وہ اپنے لئے دکھی ہیں کیبنیٹ سے ہٹائے جانے کے بعد سپریو نے فیس بک ایک لمبا پوسٹ لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں امت شاہ اور جے پی نڈا کو سیاست چھوڑنے کے فیصلے کے بارے میں بتا دیا تھا ۔2014 میں بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد دو بار آسم سول سے ایم پی بنے بابل نے لکھا: سوال اٹھے گا کہ میں نے سیاست کیوں چھوڑی وزارت کی جانب سے اس کا کوئی لین دین ہے ؟ وہ ہے کچھ لوگوں کے پاس ہونا چاہیے ؟ وہ سوال کا جواب دیں گے تو صحیح ہوگا ۔ا س سے مجھے بھی سکون ملے گا بابل نے کہا کہ 2014 اور 2019 میں کافی فرق ہے تب وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر وہ اکیلے لڑے تھے لیکن آج بنگال میں بی جے پی ایک بڑی اپوزیشن پارٹی ہے میں نے وہی کیا جب میں نے 1992 میں اسٹنڈرڈ چارٹرڈ بینک سے اپنی نوکری چھوڑی اور ممبئی آگیا ۔میں نے آج بھی وہی کیا ہے تو پھر چلتا ہوں ....کچھ باتیں باقی ہیں ....شاید پھر کبھی باتیں ہوں گی۔بھارتیہ جنتا پارٹی میں سیاست کو الوداع کہنے والے بابل سپریہ کے فیصلے کو ان کا اپنا ذاتی فیصلہ بتایا ۔مغربی بنگال بھاجپا صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ یہ ان کا اپنا شخصی فیصلہ ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں