1980کے بعد پہلی بار سیمی فائنل میں مہیلا ہاکی ٹیم!

ٹوکیو اولیمپک میں جاری مقابلوں میں جب ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے گریٹ بریٹن کو تین ایک سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تو بھارت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن اس خوشی نے پیر کو ہندوستانی مہیلا ہاکی ٹیم نے تب دوگنا کردیا جب انہوں نے فائنل میں خطاب کی دعویدار مانی جا رہی اسٹریلیا ٹیم کو ایک صفر سے ہرادیا ہندوستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں پہونچ کر دھماکہ کر دیا مردوں کی ٹیم ورلڈ چیمپئن بلجیم سے پانچ دوسے بیشک ہار گئی لیکن انہوں نے بہت اچھے ہاکی کھیل کا مظاہر ہ کیا ایسا لگتا ہے کہ شاید شاڈ مرین کی کوچنگ سے ہندوستانی مہیلا ہاکی ٹیم میں نئی جان آگئی یہ وہی کوچ ہیں جنہوں نے گروپ میچ میں نیدر لینڈ کے ہاتھوں ایک پانچ سے ہار کے بعد پوری ٹیم کو جم کر لتھاڑا تھا تب لگنے لگا تھا کہ ہندوستانی مہیلا ہاکی ٹیم کا ٹوکیو میں ابھیان اب ختم ہوتا نظر آرہا تھا لیکن ٹیم نے 22بیک کیا اور اگلے میچ میں آئر لینڈ کو ایک صفر سے اور پول کے فیصلہ کن میچ میں ساو¿تھ افریقہ کو چار تین سے ہرا دیا اس کانٹے کے مقابلے میں وندنا کٹاریا نے تین گول کر ہیٹرک جما کر ایک نئی تاریخ رقم کر ڈالی اسٹریلیا کے خلاف ٹیم کبھی بھی دباو¿ میں نظر نہیں آئی اس کا بیس بے حد مضبوط تھا ساتھ پینالٹی کارنر ملنے کے بعد بھی اسٹریلیا ٹیم توڑ نہیں پائی اس سے پہلے ہندوستانی مرد ٹیم 1972میں میسکو اولمپک کے سیمی فائنل میں پہونچی تھی میچ میں ونر گول کرنے والی سرجیت کور نے کہا کہ پوری ٹیم نے زبردست تیاری کی تھی 1980کے بعد پہلی بار سیمی فائنل میں پہونچ کر فخر محسوس کر رہی ہے پورے دیش کی دوائیں مہیلا ٹیم کے ساتھ ہیں امید کرتے ہیں کہ وہ اگلے میچوں میں بھی یہی کھیل جاری رکھے گی اور دیش کو پھر سے نئی تقویت دیں گی ۔بیسٹ آف لک(Best of luck) (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!