چوٹالہ چاہتے ہیں نتیش تیسرے مورچہ کی قیادت کریں !

سیاست میں کچھ بھی بے مطلب نہیں تھا ہر ملاقات کا کوئی نہ کوئی راز چھپا ہوتا ہے ۔بھلے ہی اسے خیر سگالی یا کوئی اور ملاقات کا نام دے دیا جائے۔ ہریانہ کے پانچ بار وزیراعلیٰ رہے انڈین نیشنل لوک دل کے چیف اوم پرکاش چوٹالہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے درمیان اتوار کوہوئی ملاقات کو بھی اسی سیاسی جوڑ توڑ کی کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔سیاست کے ماہر کھلاڑی مانے جانے والے دونوں دوستوں نے بند کمرے میں گھنٹوں بات چیت کی اور لنچ بھی لیا ۔سیاست پر بات چیت بھی ہوئی لگتا ہے شری چوٹالہ کی حکمت عملی ہے کہ تیسرے مورچہ کے امکان کو تعبیر کرنے کے لئے نتیش کمار اس کی قیادت کریں ۔حالانکہ نتیش کمار نے ابھی اپنے پتے نہیں کھولے ہیں نتیش کمار گوروگرام میں چوٹالہ کے گھر ملنے گئے تھے جنتا دل یو کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر کیسی تیاگی اس ملاقات کی کڑی بنے ۔جے بی ٹی ٹیچر بھرتی معاملے میں دس سال کی سزا پوری کر چوٹالہ جب جیل سے باہر آئے تو تیاگی ان سے ملنے گئے تھے اس وقت چوٹالہ کے بازو میں فرکچر تھا ۔ان کی گاڑی کا زبردست اکسٹیڈنٹ ہوگیا تھا ۔تیاگی اور چوٹالہ نے اس وقت ایک ساتھ لنچ کیا اور دونوں کے درمیان دو گھنٹہ تک بات چیت جاری رہی ۔وہیں تیاگی نے چوٹالہ کی نتیش کمار سے بات کرائی ۔اسی وقت نتیش نے چوٹالہ کو لنچ کی دعوت دی جس کو قبول کر لیا گیا تب امکان جتایا جانے لگا تھا کہ سرکاریں بنانے اور گرانے کے ماہر چوٹالہ جیل سے باہر آنے کے بعد چین سے بیٹھنے والے نہیں ہیں ۔دونوں لیڈروں نے ملاقات کا دن بھی سوچ سمجھ کر رکھا تھا کیوں کہ اتوار کو فرینڈشپ ڈے تھا ۔نتیش کمار اپنے پرانے دوست کے لئے شال لےکر گئے اور انہیں اڑھا کر عزت افزائی کی ۔چوٹالہ نے نتیش کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا ۔انڈین نیشنل لوک دل کے پرنسپل جنرل سکریٹری ابھے چوٹالہ اور کیسی تیاگی اس ملاقات کے گواہ بنے ۔اور اس کے بعد چوٹالہ نے جس دم خم کے ساتھ بیان دیا وہ بھاجپا اور کانگریس کے خلاف تیسرے مورچہ کی تشکیل کرنا چاہتے ہیں ۔تبھی لگ رہا تھا کہ چوٹالہ کچھ ایسا کریں گے ۔چوٹالہ کے پوتے دشینت چوٹالہ کی جن نائک جنتا پارٹی بنا کر بھاجپا کے ساتھ کھڑے ہونے کے فیصلے پر سوا ل اٹھائے جا سکیں ۔چوٹالہ کی سیاست ہے تیسرے مورچہ کا قیام وہیں جے ڈی یو کے قومی پارلیمانی بورڈ کے چئیرمیں کشواہا نے دعویٰ کیا کہ بہار میں آج اگر چناو¿ ہوں تو اس میں جنتا دل یونائٹڈ کا سب سے بڑا رول ہوگا ۔آج بھارت کے وزیراعلظم نریندرمودی ہیں لیکن دیش میں کئی پی ایم مٹریریل ہیں جس میں ایک بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار بھی دعویدار ہو سکتے ہیں ان کی مقبولیت دیش بھر میں ہے ان میں پی ایم بننے کی ساری خوبیاں ہیں ۔چوٹالہ اپنے پرانے ساتھیوں اور پتا چودھری دیوی لال کے دوستوں کو کافی اہمیت دیتے ہیں وہ اس بار بھی سورگیہ دیوی لال کی جینتی پر پچیس ستمبر کو ریاستی سطح کے پروگرام منعقد کرنے والے ہیں چوٹالہ کا دعویٰ ہے تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات کے بعد وہ اسی جینتی میں تیسرے مورچہ کی تشکیل کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!