دو میڈل جیتے سندھو نے،اولمپک میں کی تاریخ رقم!

ہندوستان کی بیڈ منٹن اسٹار پی وی سندھو نے اتوار کے روز ٹوکیو اولمپکس میں چین کی کھلاڑی زاو¿ہیکنگ کو سیدھے سیٹوں میں ہرایا ۔اور اس طرح براو¿نس میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی ۔سندھو اولمپکس میں لگاتار دو میڈل جیتنے والی بھارت کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں نہ صرف بیڈ منٹن میں بلکہ کسی انفرادی کھیل میں دو میڈل جیتنے والی وہ پہلی خاتو ن ہیں ۔سشیل کمار کے بعد ایسا کارنامہ انجام دینے والی دوسری ایتھلیٹس ہیں ۔سشیل نے 2008 میں بیپنگ اولمپک میں براو¿نس اور 2012 میں لندن اولمپک میں سلور میڈل جیتا تھا ۔سندھو پہلے بار 2016 میں ریو ڈیجنیریو اولمپک میں اتری تھی اور سلور میڈل اپنے نام کیا تھا ۔ٹوکیو اولمپک سیمی فائنل میں ورلڈ نمبر 1 چینی تائیزو انگ کے خلاف 21-18 ، 21-13 سے ہار کر گولڈ اور سلور کی ریس سے باہر ہو گئیں تھیں لیکن براو¿نس کا مقابلہ جیت کر سندھو نے اولمپک میں بھارت کی جھولی میں تیسرا میڈل ڈلوا دیا ۔خاص بات یہ ہے کہ سندھو نے ہمیشہ چینی کھلاڑیوں کا دبدبہ توڑا ہے ۔ورلڈ چیمپئین شپ 2017-2019 میں چین کے کھلاڑی کو ہرایا تھا ۔ہمیں سندھو پر فخر ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!