Translater
06 اگست 2021
معصوم بچی ویدیکا کو 16 کروڑ روپے کا انجیکشن بھی نہیں بچا سکا !
عجب قسم کی بیماری اسپائنل مشکولر اینٹروکی کی شکار ایک سات سالہ بچی ویدیکا اس دنیا میں نہیں رہی مہاراشٹر کے دیناناتھ منگیشکر ہسپتال میں پونے کی اس ننھی بچی نے آخری سانس لی ۔خاص بات یہ ہے کہ ویدیکا کو علاج کے لئے دنیا کا سب سے مہنگا 16 کروڑ روپے کا انجیکشن بھی دیا جا چکا تھا ۔اس کے باوجود اس معصوم بچی کو بچایا نا جا سکا ۔اسے خاص طور پر امریکہ سے منگوایا گیا تھا کیوں کہ یہ دیش میں دستیاب نہیں ہے بچی کی بیماری کا پتہ چلنے کے بعد تمام ذرائع سے پیسہ اکھٹا کرنے کی مہم بھی چلائی گئی تھی ۔لوگوں نے کھلے ہاتھ سے پیسہ دئیے لیکن بچی ٹھیک نہیں ہو پائی ۔بچی کے والد شوربھ شندھے نے بتایا کہ پچھلی اتوار سے پہلے شام میں بچی ویدیکا کو اچانک سانس لینے میں دقت پیس آنے لگی سے ہم پہلے قریب کے اسپتال لے گئے وہاں اس کی طبیعت ذرا کچھ سنبھلی تو دینا ناتھ منگیشر اسپتال لے گئے اور اسے وینیٹی لیٹر پر رکھا گیا ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے ویدیکا جب چار مہینہ کی تھی تب اس میں ایس ایم اے کی بیماری کاپتہ چلا تھا ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں