مودی - پوار ملاقات سے چڑھا سیاسی پارہ!

راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے چیف شردپوار نے سنیچر کے روز وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کر ایک گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا اس ملاقات سے دہلی اور مہاراشٹر کے ساتھ دیش بھر میں سیاسی قیاس آرائیں شروع ہو گئیں ۔دونوں فریقین میں آپسی بات چیت کو لیکر کوئی پائیدار جانکاری نہیں دی حالانکہ پی ایم او اور پوار کی طرف سے کئے گئے ٹوئیٹ سے جو باتیں نکل کر سامنے آئیں ان سے ملاقات میں بینکنگ ترمیم قانون او رکاپریٹو سیکٹر سمیت کئی مسئلوں پر بات چیت کہی جا رہی ہے ۔این سی پی کی طرف سے کہا گیا کہ اس ملاقات کے بارے میں اتحادی پارٹیوں کو پہلے ہی بتا دیا گیا تھا ۔ا س ملاقات کے سلسلے میں پی ایم او نے میٹنگ کی ایک تصویر بھی ٹوئیٹ کی لیکن بات چیت میں کیا مسئلہ زیر بحث آیا اس کے بارے میں نہیں بتایا گیا ادھر پوار نے بھی ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ہم نے اپنے دیش کے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی اور قومی مفاد کے مختلف مسئلوں پر بات چیت ہوئی یہ میٹنگ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے دو دن پہلے ہوئی جو پیر کو شروع ہوا بعد میں پوار نے ایک خط بھی ٹوئیٹ کیا جو انہوں نے پی ایم کو بینکنگ ایکٹ میں ترمیم کرنے کے بارے میں لکھا ہے ۔وہ لکھتے ہیں کہ میں کچھ باریکیوں و ایکٹ کے ضابطے کی نکات کی تشریح قانون و عدم صلاحیت کو بتانا چاہتا ہوں ۔جن کو لیکر غلط فہمی کی صورت حال ہے خاص طور سے 97 و آئینی ترمیم جس سے اسٹیٹ آپریٹو کمیٹی ایکٹ اور کاپریٹو اصولوں کے ساتھ ٹکراو¿ کی پوزیشن بنی ہوئی ہے شردپوار نے مرکزی وزیر اور اجیہ سبھا میں نامزد ہاو¿س کے لیڈر پیوش گوئل سے بھی ملاقات کی تھی آج ہی بھاجپا نیتا اور سابق وزیراعلیٰ دیوندر فڑنویس نے بھی پوار سے ملاقات کی ان ملاقاتوں کے بعد قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ۔اور کہا جا رہا ہے کہ مہاراشٹر مین این سی پی اور بھاجپا کی نزدیکیاں بڑھ سکتی ہیں جو شیو سینا کےلئے خطرے کا اشارہ ہیں ۔کچھ دن پہلے این سی پی کے خیمہ کے باہر شیو سینا نے بھی اشارہ دیا تھا کہ ان کی بھاجپا سے کوئی دشمنی نہیں ہے شیو سینا نے وزیراعظم کی تعریف بھی کی تھی ۔شیو سینا کے بیان کے بعد اور شردپوار کی وزیراعظم سے ملاقات سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ مہاراشٹر میں شیو سینا این سی پی اتحاد میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے شردپوار سیاسی سندیش دینے کے لئے وزیراعظم سے ملے دراصل وہ این سی پی نیتاو¿ں کے خلاف ای دی کی کاروائی سے دکھی ہیں ۔اس مسئلے پر وہ پی ایم سے ملے ہیں لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شردپوار نیا کاپریٹو وزارت کی تشکیل کو لیکر بھی مودی سے ملے ہیں مہاراشٹر میں کاپریٹو پر شردپوار کا زبردست دبدبہ ہے ۔اس لئے پوار نئی وزارت بنانے سے خوش نہیں ہیں پیر کو پارلیمنٹ کے سیشن کو لیکر بھی وزیراعظم سے بات چیت کی اور وزیراعظم نے بھی ان سے تعاو¿ن مانگا ۔پھر بھی قیاس آرائیاںمہاراشٹر کو لیکر لگائی جارہی ہیں این سی پی لیڈر نواب ملک نے کہا کہ بھاجپا اور این سی پی کبھی ایک ساتھ نہیں آسکتے دونوں کی آئیڈیا لوجی الگ الگ ہے ۔گہری سیاسی سوجھ بوجھ کے لئے مشہور شردپوار مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی سرکار کے اہم تخلیق کار ہیں ۔انہوں نے بھاجپا کے خلاف کسی بھی امکانی اپوزیشن اتحاد کے لئے انہیں ایک کڑی کے شکل میں دیکھا جاتا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!