22غیرمسلح فوجیوں کو سپردگی کے بعدگولیوں سے بھون ڈالا!

امریکی فوج کی افغانستان کے واپسی کے ساتھ ہی طالبان کی بر بریت کا ایک خوف ناک ویڈیو سامنے آیا ہے اس میں صاف دکھائی دے رہا ہے افغان کمانڈو کا گولا بارود ختم ہونے کے بعد انہوں نے طالبان کے آگے سرینڈر کر دیا اس کے بعد 22غیر مسلح افغان کمانڈو کو ساتھ کھڑا کرکے اللہ اکبر کا نعریٰ لگاتے ہوئے طالبان نے ان پر گولیاں برسا دی سی این این اسے اجتما عی قتل عام کو ویڈیو جاری کیا ہے اس برے رحمانہ قتل عام کو افغانستان کے فریاب صوبے کے دولات علاقے میں 16جون کو انجام دیا گیا ۔ یہ علاقہ افغانستان و ترکمنستان کی سرحد کے پاس ہے رپورٹ کے مطابق افغان کمانڈو ہر طرف سے طالبان لڑاکو¿ں سے گھر گئے تھے ویڈیو کی تصدیق سے دکھائی پڑ رہا ہے کہ افغان فوجی اپنے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں اور کئی لوگ زمین پر جھکے ہوئے ہیں ویڈیو میں آواز آ رہی ہے جس میںکہا جا رہا ہے گولی مت مارو میں آپ کے سامنے بھیک مانگتا ہوں اس کے کچھ ہی سیکینڈ کے بعدطالبان کے دہشت گردوںنے اللہ اکبر کے نعریٰ لگائے اور نہتھے فوجیوں پر گولی چلانی شروع کر دی اس قتل کے بارے میں طالبان سے بات کی تو اس نے ویڈیو کو فرضی بتایا اور یہ سب طالبان مخالف افغان سرکار کا پروپیگنڈہ ہے اس نے دعویٰ کیا کہ ابھی اس کے قبضے میں 24کمانڈ و ہیں لیکن اس کی ابھی تصدیق کے لئے کوئی ثبوت نہیں دیا اقوام متحدہ میں مہاجرین امور کی ایجنسی نے بتایا کہ افغانستان میں عدم تحفظ اور تشدد کے سبب جنوری سے قریب دو لاکھ ستر ہزار لوگ دیش کے اندر بے گھر ہوئے ہیں افغانستان میں بڑھتے انسانی بحران کے سبب طالبان کے 85فیصد علاقے پر قبضہ کرنے و امریکی فوجیوں کی واپسی پر انسانی بحران کو لیکر آگاہ کیا ہے انہوں نے کہا دیش میں اب تک بے سہاروں کی تعداد 33لاکھ سے اوپر ہوگئی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!