بالی ووڈ کو بدنا م کرنے سے ٹی وی چینلوں کو روکو!

بالی ووڈ کو گندا میلا اور نشے کا اڈا بتانے والے کچھ نیوز چینلوں کے ساتھ دہلی ہائی کورٹ میں فلم سازوں نے ایک اپیل دائر کی ہے یہ چاربالی ووڈ کی چار انجمنوں اور 34بالی ووڈ پروڈیوسروں کی طرف سے اپیل میں کہا گیا ہے کہ بالی ووڈ کے خلاف غیر ذمہ دارنہ وتوہین آمیز خبریں دکھانے اور کئی مسئلوں پر فلمی دنیا سے وابستہ لوگوں کے خلاف میڈیا ٹرائل روکنے کی درخواست کی مانگ کی گئی ہے پیر کو ٹیلی ویژن نیوز چینل ریپبلک ٹی وی ،ٹائمس ناو¿ کے خلاف دہلی ہائی کور ٹ کا رخ کیا ۔ انہوں نے مختف اشو پر ٹی وی چینلوں پر ان کے انجمنوں کے ممبروں کا میڈیا ٹرائل روکا جائے ان فلم ہستیوں میں شاہ رخ خان ،سلمان خان ،عامر خان ،کرن جوہر ،اور روہت سیٹی جیسے سرکردہ جیسے فلم ستاروں کے پروڈیکشن ہاو¿س کے نام شامل ہیں ۔ اد اکار شوشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کے بعد سے ہندوستانی فلم صنعت کے کئی اداکار نشیلی چیزوں اور دیگر معاملوں میں ٹی وی نیوز میں نشانے پر لئے جارہے ہیں ۔ چاروفلم انڈیسٹری انجمنوں اور فلم سازوں کے ذریعے دائر مقدمے فلم انڈسٹری سے جڑے افراد کے راز کے حق میں مداخلت کرنے سے بھی انہیں روکے جانے کی درخواست کی گئی ہے ۔ ریپبلک ٹی وی اور اس کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی اور پترکار پردیپ بھنڈاری اور ٹائمس ناو¿ کے چیف ایڈیٹر راہل سیو شنکر اور گروپ ایڈیٹر نویتا کمار سمیت نامعلوم فریقوں کے ساتھ شوشل میڈیا اسٹیج کو بالی ووڈ کے خلاف غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز کمینٹ کرنے یا شائع کرنے بچنے سے متعلق حکم دینے کی درخواست کی گئی ہے ۔یہ چینل بالی ووڈ کےلئے انتہائی توہین آمیز الفاظ اور گالیوں جیسے گندا ،میلا ،ڈرگی ،نشیڑی کا استعمال کررہے ہیں ۔ یہ بالی ووڈ ہے جہاں گندی کو صاف کرنے کی ضرور ت ہے بالی ووڈ کی بدبو کو دور نہیں کرسکتے یہ دیش کی سب سے گندگی صنعت ہے اگر یہ چینل ان الفاظ کا استعمال کررہے ہیں ان پر فوراًروک لگنی چاہئے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!