ہاتھرس اور بین الاقوامی سازش ؟

حالانکہ اس نہ تو پختہ ثبوت ملے ہیں اور نہ ہی سرکاری طور پر اس کی تصدیق ہوئی ہے پولس جس تنظیم پی ایف آئی پر تشدد بھڑکانے اور شہریت ترمیم کے خلاف پچھلے دسمبر میں مظاہروں کےلئے بھی اس کو ذمہ دار کیا گیا تھا اور اس دوران 100لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سیاسی ماہرین کہتے ہیں ہاتھرس میں جو کچھ ہوا ہے وہ انتظامیہ کی ناکامی اور غیر سنجیدگی کا نتیجہ ہے سپریم کورٹ نے اس ناکامی پر پردہ ڈالنے کے بارے میں جو حقائق دیئے ہیں وہ بے سر پیر کے ہیں ۔ کیونکہ انتظامیہ کی ناکامی آخر کار سرکار کی ہی ناکامی مانی جاتی ہے اس لئے اس پر پردہ ڈالنے اور اب بین الاقوامی سازش بتانے کی تیاری ہے ۔اتر پردیش کے علاقے ہاتھرس میں دلت لڑکی کے ساتھ ہوئے مبینہ آبرو ریزی اور پھر قتل کے معاملے میں لڑکی کے رشتے دار جوڈیشیل جانچ کی مانگ پر اڑے ہیں وہیں یوپی پولس اس واردات کو اتنا طول دینے کے پیچھے بین الاقوامی سازش بتا رہی ہے۔ الزام ہے کی ریاست میں نسلی اور فرقہ وارانہ دنگے کرانے اور وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ کو بد نام کرنے کے لئے بین الاقوامی سازش رچی گئی تھی ۔ہاتھرس کے معاملے میں ایک اور نئی ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں کچھ نا معلوم افراد کے خلاف ملک کی بغاوت کی جیسی دفعات لگائی گئی ہیں اس معاملے میں چار لوگوں کو متھرا کو سے گرفتار کیا گیا جس میں ملیالم زبان کا ایک صحافی بھی شامل ہے اس معاملے میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی کہا تھا کہ ہمارے مخالف غیر ملکی پیسے کے ذریعے نسلی اور فرقہ وارانہ دنگوں کی بنیاد رکھ ہمارے خلاف سازش کررہے ہیں ۔ پولس نے ریاست بھر میں کم سے کم 19ایف آئی آر درج کی ہیں تقریبا 400لوگوں کے خلاف ملک کی بغاوت سازش ریاست میں امن بگاڑنے کی کوشش اور مذہبی نفرت کو بڑھاوا دینے جیسے الزامات لگائے گئے ہیں ۔ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہاہے کہ نسلی اور فرقہ وارانوں دنگوں میں بدلنے کے لئے مورسس سے قریب 100کروڑ روپیہ آیا ہے حالانکہ اس نہ تو پختہ ثبوت ملے ہیں اور نہ ہی سرکاری طور پر اس کی تصدیق ہوئی ہے پولس جس تنظیم پی ایف آئی پر تشدد بھڑکانے اور شہریت ترمیم کے خلاف پچھلے دسمبر میں مظاہروں کےلئے بھی اس کو ذمہ دار کیا گیا تھا اور اس دوران 100لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سیاسی ماہرین کہتے ہیں ہاتھرس میں جو کچھ ہوا ہے وہ انتظامیہ کی ناکامی اور غیر سنجیدگی کا نتیجہ ہے سپریم کورٹ نے اس ناکامی پر پردہ ڈالنے کے بارے میں جو حقائق دیئے ہیں وہ بے سر پیر کے ہیں ۔ کیونکہ انتظامیہ کی ناکامی آخر کار سرکار کی ہی ناکامی مانی جاتی ہے اس لئے اس پر پردہ ڈالنے اور اب بین الاقوامی سازش بتانے کی تیاری ہے ۔یوپی کے ڈائریکٹر جنرل رہ چکے آفسر ڈاکٹر وی این رائے ہاتھرس کے پیچھے بین الاقوامی سازش کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے بی بی سی سے بات چیت میں کہا کہ اس میں کوئی ثبوت نہیں ہے صرف گمراہ کرنے کی کوشش ہے آپ دیکھئے دو چار ہفتے کے بعد یہ معاملہ لٹک جائے گا اور سب بھول جائیں گے اور بین الاقوامی کے جو ثبوت دیئے جارہے ہیں وہ کھوکھلے ہیں اور عدالت پہونچ نے سے پہلے ہی ان کی ہوا نکل جائے گی سیمن پر پایا جانا ہی ریپ ہوتا ہے؟ لیکن سوال اٹھتا ہے کہ ایسے معاملے سازش کی بات کہنے کے پیچھے سچ میں لوگوں کو گمراہ کرنا ہے یا وقت کو کاٹناہے یا پھر اس کے پیچھے کچھ سیاسی نفع نقصان کا حساب بھی کام کرتا ہے ؟ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!