رام کے کام میں کیسا مہورت؟
بھگوان رام کی ایودھیامیں عظیم الشان مندر کے مہورت پر سوال اُٹھائے جا رہے ہیں۔اس کے جواب میں بھاجپا کی فائر برانڈنیتا اوما بھارتی نے جمعرات کو کہا کہ رام کے کام میں کیسا مہورت؟ایودھیا میں رام جنم بھومی پر رام للا کا عظیم الشان مندر بنے یہ دیش دنیا کے کروڑوںہندوﺅںکا خواب تھاکافی جد و جہد اور کئی قربانیوں کے بعد رام مندر کے تعمیر کی گھڑی قریب آرہی ہے رام مندر ٹرسٹ کی جانب سے مندر کےلئے بھومی پوجن 5اگست کوطے کیا گیا ہے ۔وشو ہندو پریشد اس تاریخی پل کو یادگار بنانی چاہتی ہے ۔بھومی پوجن کے موقع لوگوں کی شردھا ہیلورے مارے گی ۔ایسے میں سینکڑوں برس کے سپنے کو پورا ہونے کے تاریخی موقع پر ماحول دیوالی جیسا ہوگا۔اور سنگھ پریوار میں پانچ اگست کو پورے دیش میں رام اتسو منانے کی تیاری کی ہے ۔اس دن کے لئے را م بھگتوں سے درخواست کی جائے گی کہ وہ اپنے گھروں میں کم سے کم پانچ دیپ جلائیں ۔او ر پریوار کے افراد کے ساتھ بھجن پوجن کریں لوگوں کا منھ میٹھا کرائیں ۔کورونا کے سبب ایودھیا میں چنندہ لوگ ہی بھومی پوجن کے موقع پر موجود ہو سکیں گے۔ ایسے میں سبھی رام بھگت گھر بیٹھے ہی ٹی وی کے ذریعہ سیدھے اس کالائیو دیکھ سکیں گے وشو ہندو پریشد کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ اس تاریخی دن کا انتظار برسوں سے رام بھگت کر رہے تھے ۔جب یہ دن طے ہو گیا ہے تو اسے شاندار طریقے سے منایا جائے انہوں نے اپیل کی کہ رام بھگت کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے جسمانی دوری بنائیں و ماسک پہننے کے قاعدے کی تعمیل کریں ۔جے شری رام
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں