اسرائیل اور اٹلی کا دعویٰ:کورونا دوا تجربہ کامیاب

کورونا وبا سے لڑ رہی دنیا کے لئے اسرائیل اور اٹلی سے خوش خبری آئی ہے اسرائیل کے وزیر دفاع بینٹ نے دعویٰ کیا ملک کی اہم جیوک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے لئے انٹی بوڈی دوا تیار کر لی ہے اور انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے کورونا وائرس کو ختم کرنے کے ٹیکہ تیار کر نے کا مرحلہ پورا کر لیا ہے اور اب اس کے پیٹنٹ اور وسیع پیمانے پر ان کی تیاری کے بارے میں کام چل رہا ہے بینٹ نے پیر کو نیوزجیو نا میں اسرائیل کی انسٹی ٹیوٹ فار وایو لوجیکل ریسرچ کے لیب کا دورہ کیا اور وہاں ایک دوا تیار کرنے کی ہدایت دی ۔وزیر کے مطابق یہ اینٹی ڈوٹ ویکسین مونوکلونل طریقے سے کورونا وائرس پر حملہ کرکے وائرس کو جسم کے اندر ہی ختم کر دیتی ہے اور ہمارے لئے یہ یہودی دماغ کی ایک عجب معجزہ ہے ادھر اٹلی کے سائنسدانوں نے بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے کورونا وائرس کی دوا بنا لی ہے سائنس ٹائمس میں منگل کو سائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جان لیوا بیماری سے جڑے اسپلان جانی ہاسپٹل میں ٹسٹ کیا گیا ہے او رچوہے میں اینٹی ووڈی تجربہ کرکے کیا گیا اور اس نے اپنا اثر دکھایا ہم نے اینٹی باڈی باقاعدہ تیار کئے ہیں جس نے پہلی بار انسانی نسوں میں موجود کورونا وائرس کو ختم کر دیا ہے اورآگے کچھ انسانوں پر ٹرائل کئے جانے ہیں امید تو یہی کی جاتی ہے ان دونوں ملکوں کے دعوے میں دم ہو سکتا ہے اور اس منہوس بیماری سے جلد سے جلد چھٹکارا ملے ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!